تلاش

روزانہ کا وظیفہ
 جو کوئی رمضان المبارک کے مہینہ میں ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْـحَیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ تَوْبَۃَ عَبْدٍ ظَالِمٍ لَّایَـمْلِکُ لِنَفْسِہٖ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَّلَا مَوْتًا وَّلَا حَیَاۃً وَّلَا نُشُوْرًاo اگر یہ دعا یاد نہ ہو تو اس دعا کا اہتمام کرلیں ’’رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَـمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ‘‘دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ زندگی سہل بنا دیں گے۔
رمضان کی طاق راتوں میں مغفرت کے نوافل
رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو چار رکعت نماز دو دو رکعت سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھے‘ سلام پھیرنے کے بعد ستر مرتبہ درود پاک پڑھے‘ ان شاء اللہ یہ نوافل پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعائے مغفرت کریں گے۔ماہ مبارک کی 23ویں شب کو چار رکعت نماز دو دو رکعت  سے پڑھیں ہر رکعت میں بعدسورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک بار سورۃ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں۔ مغفرت کے لیے یہ نوافل بہت افضل ہیں۔
 رمضان المبارک کی23ویں شب آٹھ رکعت نماز دو دو نوافل سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک ایک دفعہ اور سورۃ اخلاص ایک ایک بار پڑھیںاور بعد سلام کے ستر بار تیسرا کلمہ پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں تو اللہ تعالیٰ گناہ معاف فرما کر مغفرت فرمائیں گے۔ تئیسویں شب کو سورئہ یٰسین ایک مرتبہ سورئہ رحمٰن ایک دفعہ پڑھنی بہت افضل ہے۔
بے شمار اجرو ثواب
ماہ رمضان کی پچیس تاریخ کی شب کو چار رکعت نماز دو دو رکعت سے اس طرح پڑھیں کہ سورۃ فاتحہ کے بعدسورۃ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ ہر رکعت میں پڑھنی ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد کلمہ طیبہ ایک سو دفعہ پڑھنا ہے۔ اس عمل کی برکت سے بارگاہ رب العزت سے ان شاء اللہ تعالیٰ بے شمار عبادت کا ثواب ہوگا۔
عذاب قبر سے نجات
پچیسویں شب کو دو رکعت نمازپڑھنی ہے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک ایک مرتبہ اور سورۃ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھیں بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہ شہادت پڑھنا ہے۔ یہ نماز واسطے نجات عذاب قبر بہت افضل ہے۔
مرادیں پوری ہوں گی
 ماہ رمضان پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورۃ دخان پڑھیں اللہ پاک اس سورۃ کو پڑھنے کے باعث عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا۔ ایضاً پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورۃ فتح پڑھنا واسطے ہر مراد کے افضل ہے۔
رزق میں برکت
ماہ رمضان المبارک کی انتیس شب کو سات مرتبہ سورئہ واقعہ پڑھیں۔ ان شاء اللہ ترقی رزق کے لیے بہت افضل ہے۔ ماہ رمضان کی کسی شب میں بعد نماز عشاء سات مرتبہ سورئہ قدر پڑھنی بہت افضل ہے۔  اس نمازکے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہوگی۔ان شاءاللہ
خاتمہ بالخیر کے لئے
انتیسویں شب  کو چار رکعت نماز دو دو رکعت سے پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں۔ سلام پھیرنےکے بعد سورۃ الم نشرح ستر مرتبہ پڑھیں۔ یہ نماز کامل ایمان کے لئے بہت افضل ہے۔اللہ تعالیٰ اس نماز کا اہتمام کرن والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھائے گا۔