تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے اور میرے تایا ابو کو شدید ڈسٹ الرجی ہو گئی تھی اور اس وجہ سے بہت زیادہ چھینکیں، زکام، ناک سے پانی بہنا  جیسے مسائل شروع ہو گئے۔میں نےطرح طرح کی مہنگی سے مہنگی ادویات استعمال کر کے دیکھ لیں مگر ان سے کوئی فرق نہ پڑا۔میں نے کچھ عرصہ پہلے کھانسی کے مرض کے لئے عبقری رسالہ سے دیکھ کر شفاء حیرت سیرپ منگوایا تھا جس کے استعمال سے کافی فائدہ ہوا تھا۔اس سے پہلے میں یہی سمجھتا تھا کہ یہ سیرپ صرف کھانسی کے امراض کے لئے ہے ۔مجھے جو ڈسٹ الرجی کا مرض لاحق ہو گیا تھا‘میں نے اپنی اس بیماری کے لئے اسی سیرپ کو آزمایا۔میں نے دن میں وقفہ وقفہ سے چند بار شفاء حیرت سیرپ استعمال کرنا شروع کر دیا جس سے مجھے کافی افاقہ محسوس ہوا اور پھر حیران ہو گیا کہ صرف چند دن کے استعمال سے ڈسٹ الرجی کا مسئلہ حل ہو گیا جو مختلف ادویات کے استعمال کرنے سے بھی ٹھیک نہ ہورہا تھا۔اس کے علاوہ  اس بیماری کی وجہ سے جو مختلف مسائل مثلاً زکام‘ناک سے پانی بہنا وغیرہ ‘ وہ تمام امراض بھی شفاء حیرت سیرپ کے چند دن استعمال کرنے سے مکمل طور پر ختم ہو گئے۔میرے تایا ابو جنہیں میری طرح ڈسٹ الرجی کا مسئلہ تھا میں نے یہی سیرپ انہیں بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بھی میری طرح نہار منہ اور دن میں وقفہ وقفہ سے پانچ بار شفاء حیرت سیرپ کو استعمال کرنا شروع کیا جس سے انہیں بھی شفاء مل گئی۔میںنے اور بھی بہت سے لوگوں یہ سیرپ استعمال کروایا ہے جس سے انہیں بھی شفاء ملی۔شفاءحیرت سیرپ نے واقعی حیرت زدہ کر دیا اس بیماری کی وجہ سے کہیں پر جانا اور کوئی کام کرنا بھی مشکل ہو چکا تھا ۔(محمد عثمان ‘خیرپور )