حکیم صاحب! اللہ پاک آپ کو عمر خضر عطا فرمائے۔ آمین! ہم آپ کے پاس علاج کے لیے آئے تھے۔ اللہ پاک نے ہمیں شفا عطا فرمائی۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ نے جو وظیفہ ہمیں دیا اور جو درس میں وظائف آپ بتاتے ہیں وہ پڑھتے ہیں۔ ہم آپ کے درس میں دوتین بار آئے بھی ہیں۔ تسبیح خانہ میں بہت سکون ملتا ہے، ہمیں آپ نے کالاجادو بتایا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ تسبیح خانہ کی برکت سے مسئلہ حل ہوا۔ میرے پاس دو ٹوٹکے ہیں، آنکھوں میں درد دُورکرنے کیلئے روٹی کے پانچ ٹکرے کریں، ان کو پانی میں اُبال لیں، ٹھنڈا کر کے روٹی کا ایک ایک ٹکڑا کر کے دائیں آنکھ پر پھیریںپھر بائیں آنکھ پر باقی روٹی کے دو ٹکڑے بھی ایک ایک کر کے پھیرنے ہیں۔ دو تین دن میں آنکھ کی تکلیف ختم ہو جاتی ہے۔ دوسرا بالوں کیلئے ہے۔ رتن جوت، چھیل چھبیلا، سوکھا دھنیا، بالچھڑ۔ ایک پائو سرسوں یا ناریل کے تیل میں چاروں چیزیں تھوڑی تھوڑی ڈال دیں یا حسبِ توفیق پانچ چھ دن یا ہفتہ تیل کو دھوپ میں رکھنا ہے۔ دھوپ میں رکھنے سے تیل سُرخ ہو جائے گا پھر اس کو بالوں پر استعمال کریں۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے۔(ثمینہ ‘ لاہور)