آج کل نوجوان لڑکے‘ لڑکیوں کو نظر کی عینکیں لگیں اکثر نظر آتی ہیں۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے کمزوری نظر کے نوجوان ا فراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل ان نوجوانوں کو شروع میں سر درد ہوتا ہے جب یہ سر دردکسی دوا سے ٹھیک نہیں ہوتا تو ڈاکٹر نظر چیک کرنے کو کہتے ہیں‘جس سے عموماً نظر کمزوری کی خبر سننے کو ملتی ہے اور پھر عمر بھر کے لئے عینک کا سہارا لینا پرتا ہے۔قارئین !میرے پاس اس ضمن میں ایک کامیاب حکیم صاحب کا بتایا ایسا نسخہ جو نظر کی کمزوری کے لئےاکسیر ہے۔صرف ڈیڑھ ماہ یہ نسخہ مسلسل استعمال کرنے سے نظر تیز ہونا شروع ہو جاتی ‘ نتائج سے پتہ چلا ہے کہ ایک نمبر کم ہو جاتا ہےاور جنھیں ابھی عینک نہیں لگی اگر وہ استعمال کریں تو اس اذیت سے بچ جاتے ہیں۔یہ نسخہ میں خود استعمال کررہا ہوں جس سےبہت فوائد ملے ہیں۔ یہ نسخہ عام سر درد، بلڈ پریشر میں بھی بے حد مفید ہے۔ جوان افراد میں اس کے نتائج حیرت انگیز ملے ہیں۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی ـ:خشک دھنیا 10گرام، سونف 25گرام، زیرہ سفید 25گرام، کالی مرچ 25گرام، اسطخدوس 25گرام‘ مغز بادام شیریں 150 گرام، چینی یا مصری حسب ِ ضرورت۔
ترکیب: سب اجزاءکو باریک کرکے سفوف بنا لیں‘بس مزیدار سفوف تیار ہے۔ایک چھوٹا چائے کاچمچ روزانہ صبح و شام ہمراہ دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔مسلسل کھانے سے نظر پر بہترین اثرات ہوں گے یعنی نظر تیز ہوگی اور خصوصاً نوجوانوں اور بچوں کو کمزور نظر کی وجہ سے عینک لگ جائے تو عینک اُتر جاتی ہے‘بہت آزمودہ ہے۔
اس کے ساتھ روحانی علاج کریں تو زیادہ فائدہ ہوگا۔ وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر ایک بار سورۃ القدر پڑھیں‘نظر کمزور نہیں ہوگی ان شاءاللہ۔ یہ بھی آزمودہ ہے