محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!عبقری ہمارے لئے گراں قدر نعمت ہے۔عبقری نے ہماری زندگیوں سے مشکلات، مسائل، الجھنوں بیماریوں اور جادو جنات کے واروں کو ختم کر دیا ہے، ہمیں اللہ اور اس کے حبیبﷺ کے در سے جوڑ دیا ہے۔اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ شادو آباد رکھے اور ہر شر اور ہر فتنے سے تا قیامت حفاظت فرمائے ۔ آمین۔
میں ایک عمل کا تجربہ عبقری قارئین کی نذر کر رہا ہوں۔میری ایک چھوٹی سی دکان تھی ۔ مجھے ایک مین بازار میں بڑی دکان مل رہی تھی، میں نے عبقری رسالہ میں استخارہ کا طریقہ پڑھا ہوا تھا۔ استخارےکا عمل کیا ‘ اس سے چند دن قبل ہی اپنے کاروبار کے حالات کے بارے میں شیخ الوظائف دامت برکاتہم کو خط لکھا تھا کہ کام کی کمی ہے کوئی عمل عنایت کر دیجئے ۔میںنے استخارہ کا جو طریقہ پڑھا تھا‘ اس پر بھی عمل کیا۔ استخارہ میں مثبت اشارہ ملا اور چند دن بعد ہی شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی طرف سے بھی خط کاجواب ملا کہ اللہ برکتوں کے دروازے کھول دے گا‘ان شاء اللہ ۔ ایسا ہی ہوا کہ میں نے وہ دکان لے لی اور اللہ نے کاروبار میں وسعت کر دی ۔ استخارہ کا عمل یہ ہے کہ یہ دعا’’ یَا عَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ یَا وَھَّابُ ھَبْ لِیْ مِنْ اَسْرَارِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَہْ‘‘ رات سونے سے پہلے ایک سو مرتبہ پڑھ کر باوضو حالت میں درودپاک پڑھتے ہوئےسوجائیں۔اسکی برکت سے جو بھی نفع یا نقصان ہوگا‘ اس کے بارے میں خواب میں اشارہ یا تفصیل سے آگاہی ہو جائے گی۔