محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج عبقری رسالہ میںاپنی زندگی کا ایک انوکھا واقعہ تحریر کر رہی ہوں۔ یہ بات آج سے تقریباً 22 سال پرانی ہے جب میں سکول میں پڑھتی تھی۔ ہمارے گھر کے ساتھ ہمسایوں میں ہمارے رشتہ دار رہتے تھے۔ انھوں نے اپنے بیٹے کے لیے میرا رشتہ مانگا لیکن میرے گھر والوں نے انکار کر دیاکیونکہ لڑکے اور اس کے گھر والوں کی عادات اچھی نہ تھیں۔ ہر وقت ایک دوسرے کو گالیاں دینا۔ یہاں تک کہ اپنی ماں کو بھی گالی دینا عام تھا۔ گھر میں ہر وقت گالی گلوچ اور لڑائی والا ماحول تھا۔ خیر یہ بات ختم ہو گئی۔ ہم بھی بھول گئے لیکن وہ عورت جو اپنے بیٹے کا رشتہ لے کر آئی وہ نہ بھولی ۔ اس نے مجھ پرسخت جادو کروایا جس وجہ سے آج تک میری شادی نہ ہو سکی اوراس بات کا عرصہ دراز تک مجھے اور میرے گھروالوں کو پتہ بھی نہ چلا ۔
مکار عورت کا ستایا مجبور جن
اس دنیا کے بارے میں علم تب ہوا جب چند سال قبل تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘جادو جنات کے اثرات واضح طور پر ظاہر ہونے لگے۔ ایک دن اچانک مجھ پر جِنّ کی حاضری ہوئی تو پورا گھر پریشان ہو گیا۔ چند دن بعد ہی ادھر خالہ پر بھی جِنّ کی حاضری ہو گئی‘اس وقت میرے پاس موبائل نہ تھا‘ صرف بھائی کے پاس تھا اور ہم کچھ وظائف عبقری میگزین سے دیکھ کر کرتے تھے۔ اس میں اصحابِ کہف کے نام کا سُنا تھا ‘بھائی نے میرے اوپر اصحابِ کہف کے نام پڑھ کر دَم کیا ۔اس عمل کی عجب تاثیر ملی ‘پھر وہ جِنّ بولا اوراس جادوگرنی کا نام بتایا جس نے یہ سب کیا تھا ۔وہ جن بیچارہ مجبور تھا جس وجہ وہ ہمیں تنگ کرتا کیونکہ اسے مسلط کیا گیا تھا۔میں اس بات سے بالکل بے خبر تھی کہ میری زندگی میں جو مسائل ہیں اس کی وجہ جادواور جنات کے مسائل ہیں۔ان مسائل کے حل کے لئے بہت تگ و دو کی لیکن فائدہ نہ ہوا۔
اللہ کا کرم ہے کہ عبقری مل گیاجس نے ہمیں دردر کی ٹھوکروں سے بچا لیا۔ہم وقفہ وقفہ سے اصحاب کہف کے نام پرھنے سےبہتری آنا شروع ہو گئی اور آخر کار اللہ کا شکر ہے وہ جن بھی اس مکار عورت کے چنگل سے آزاد ہو گیا اور مجھے بھی خلاصی مل گئی۔اس نے بتایا کہاسے ایک قبرستان کے اندر کسی بوتل میں قید کیا گیا تھا اور پھر اپنی غرض کے لئے جائز ناجائز کام کرنے پر مجبور کیا جاتا لیکن اصحاب کہف نے اس جن کی مدد کی اور اسے آزاد کروایا۔ کیونکہ ہم سب گھر والے اصحابِ کہف کوبہت زیادہ اعمال کا ہدیہ کرتے تھے‘ خالہ پر بھی جو جِنّ مسلط تھا انہیں بھی نجات مل گئی۔پہلے جو جن تنگ کرتاتھا ‘ دوست بن گیااور ہر مشکل میں ہماری مدد کرنا شروع کردی۔
ظلم کا دور ختم نہ ہوا
جب اس عورت کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے ایک اور جن ہم پر مسلط کردیا لیکن یہ جن بہت زیادہ خطرناک تھا۔اس کے آنے سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ‘ ہاتھ مُڑ جاتے‘ کبھی گلا دبا دیتا کبھی بال پکڑ کر کھینچ دیتا ۔ اس کو دیکھ کر میرے گھر والے بہت پریشان ہوتے پھر میں بے ہوش ہو جاتی پھر بھائی‘ میرے سارے گھر والے اور نیک جن مل کر یَا قَھَّارُ کا وِرد کرتے ‘پھر وہ آہستہ آہستہ بولا اور بات کی اور کہنے لگا کہ مجھے تسبیح خانہ لے جائو میںدوبارہ نہیں آئوں گا۔ پھر میرے گھر والے شب ِ برأت کے دَم میں مجھے تسبیح خانہ لے آئے اور مجھے اسمِ اعظم کا دَم کروایااور وہ جِنّ چلا گیا ۔ دوبارہ نہیں آیا۔اس کے بعد مجھے تھوڑا سا سکون مل گیا اس کے بعد مجھ پر تیسرا جِنّ بھی حاضر ہو گیا۔ بہت دنوں سے میری طبیعت خراب تھی۔ شب ِ برأت کے دَم کے بعد مجھے آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔
نسلوں پرانا مسئلہ ایک دم سے ٹھیک
آپ سے ملاقات پر آپ نے بتایاکہ آپ کے اوپر تین نسلوں سے جادو چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھر میں پریشانی، مصیبتوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ آپ نے ہمیں روحانی اعمال دئیے اور جاری رکھنے کا فرمایا جو ہم پڑھتے ہیں لیکن سب سے زیادہ میرا بھائی پڑھتا ہے۔ ایک دن ہم یہ وظیفہ پڑھ رہے تھے کہ جِنّ کی حاضری ہوئی۔ یہ گزشتہ سال کی بات ہے ‘پھر ہر روز کی بات ہو گئی کبھی میری ٹانگوں میں شدید درد ہوتا کبھی سر میں اور کبھی آنکھوں میں۔ ایک دن پسلی میں شدید درد ہوا سارا گھر آگیا اور میں بے ہوش ہو گئی۔ بھائی اور نیک دوست جِنّ مل کر پڑھائی کرنا شروع کرتے اور وہ جِنّ چلا جاتا لیکن پھر آجاتا۔ نیک جِنّ نے بڑی مشکل سے دوسرے جن کومنایا کہ تسبیح خانہ چلے جائو ‘ تمہیں بھی میری طرح آزادی مل جائے گی اور وہ مان گیا۔اس دن کے بعد اس جن نے تنگ کرنا بند کردیا ہے‘اب اگلے اسم اعظم کے دم کا انتظار ہے‘مجھے یقین ہے کہ پہلے کی طرح یہ جن بھی آزاد ہو جائے گا جس سے اسے اور مجھے بھی مستقل آزادی مل جائے گی‘ میری زندگی میں سکون اور چَین آجائے گا۔ ان شاء اللہ