تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا وآخرت میں بھلائیاں اور خیریں عطا فرمائے‘ آپ اور آپ کی نسلوں کو ہر شر سے محفوظ رکھے‘عبقری تسبیح خانہ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے‘ آمین!
میرے پاس لیکوریا کے لیے ایک زبردست آزمودہ نسخہ ہے ‘ آپ سے درخواست ہےیہ نسخہ عبقری رسالہ میں ضرور چھاپ دینا تاکہ مخلوقِ خدا کو فائدہ اور نفع پہنچے۔ نسخہ لکھنے سے پہلے چند ایک واقعات تحریر کرتا ہوں۔ 
یہ نسخہ میری بھابھی کو جس نے دیا ‘اس نے خود استعمال کیا ‘ اسے بھی لیکوریا کا مسئلہ تھا اور اسی وجہ سے وہ بے اولادی کے مسئلہ کا شکار تھی‘تھوڑے ہی عرصہ میں اس کا مرض ختم ہو گیاور اللہ نے اس کو اولاد عطا فرمائی۔ 
میری بیوی بھی اسی مرض کا شکار تھی اور اسی کی وجہ سےہم بے اولادی کی زندگی جی رہے تھے‘ ہر میاں بیوی کی طرح ہمارا بھی یہ ارمان اور خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ کی نعمت سے نوازے مگر کئی حیلے کرکے دیکھے‘ فائدہ نہ ہوا۔جب میری اہلیہ کو اس خاتون نے یہ نسخہ بتایا جو پہلے خود اس مرض میں مبتلا تھی تو اہلیہ کو بھی کچھ تسلی ہوئی۔انہوں نے بھی کچھ عرصہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کیا جس سے اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے میری بیوی کو اولاد کی امید لگا دی۔اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے مجھے پیاری سے بیٹی عطا کی۔میری اہلیہ نے صرف کچھ عرصہ ہی یہ نسخہ استعمال کیا تھا اور اللہ نے آس لگا دی۔اور پھربیٹی عطا فرمائی۔ اسی طرح میری ایک بھتیجی ہے جس کو اولاد نہیں مل رہی تھی‘ اس کے پہلے شوہر  نے اسے طلاق دے دی تھی اور اس کی دوسری جگہ شادی کر دی گئی۔ دو یا تین سال گزرنے کے بعد بھی اسے اولاد کی امید نہ لگی۔وہ بیچاری بہت زیادہ پریشان تھی اور علاج کے لئے دربدر ہو چکی تھی مگر اس کے باوجود بھی شفاء نہ مل رہی تھی۔ میری بیوی نےاسے بھی یہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘ اس نے استعمال کیا تو اللہ تعالیٰ میری اُس بھتیجی کو اولادکی امید لگا دی ہے۔صرف چند ماہ باقی ہیں اور اللہ کا شکر ہے تمام تر معاملات بہترین طریقے سے چل رہے ہیں۔اس نسخہ سے ایک تو لیکوریا کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسرا اللہ تعالیٰ اولاد لہ نعمت بھی عطا فرماتے ہیں۔ نسخہ درج ذیل ہے:
 جوار دیسی ایک پائو، سونف آدھاپائو، د ھنیا آدھاپائو، سنگھاڑے آدھاپائو، چوری پاٹھاایک چھٹانک، پھول مکھانے آدھاپائو، چھوٹی الائچی آدھاچھٹانک، کمر کس 1چھٹانک ، مصری آدھا کلو۔ ان سب چیزوں کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر مکس کر لیں ‘صبح و شام خالی پیٹ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں‘ ان شاءاللہ شفاء نصیب ہو گی‘ بہت مجرب نسخہ ہے۔