تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کے بتائے ہوئے ٹوٹکے اور وظائف خود بھی آزماتا ہوں اور دوسروں کو  بھی بتاتا ہوں جس سے انہیں بہت فائدہ ملتا ہے۔
 میں ایک جگہ ملازمت کرتا تھا جہاںایک غیر مسلم خاتون بھی ملازمت کرتی تھی۔ انہوں نے ایک دن بتایا کہ وہ چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں۔وہ بے چاری غریب تھی‘مہنگا علاج نہیں کروا سکتی تھی۔ آپ نے ایک مرتبہ چھاتی کے سرطان کے لیے ایک نسخہ بیان فرمایا تھا‘ میں نے انہیں خود یہ نسخہ بنا کر دیا اور اس سے پیسے نہیں لیے۔اس نے نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیا‘ تقریباً ایک مہینے کے استعمال سے سرطان کی وجہ سے بنی گلٹی کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو گیا‘مسلسل کچھ عرصہ مزید استعمال سے گلٹی سُکڑنا شروع ہو گئی اور اس طرح وہ لڑکی لاکھوں روپے کے علاج سے بچ گئی۔اسےاس بیماری سے آسان اور سادہ سے نسخے کی وجہ شفاء نصیب ہوئی۔اب وہ شکریہ اداکرتے نہیں تھکتی۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی:250 گرام ماجو‘50 گرام پھٹکڑی (کچی ہو یعنی پھول نہ کی گئی ہو)۔دونوںچیزیں باریک پیس کر محفوظ کر لیں۔یہ سفوف چنے کے برابر لیں اور دن میں تین سے چار بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ یہ نسخہ پوشیدہ امراض اورجسم میں رسولی کے لئے بھی اکسیر ہے۔