تلاش

آج کل حسن میں اضافہ کے لیے نت نئی کریمیں، لوشن متعارف ہورہے ہیں، شاید اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔ نوجوان لڑکے، لڑکیاں کس قدر طبع آزمائی کرتے ہیں اس سے سبھی واقف ہیں، لیکن ایک بات سے انکار ممکن نہیں کہ اس قسم کے بیوٹی آئٹمز وقتی حسن تو دے دیتے ہیں، لیکن پھر اس کے بغیر جو کیفیت ہوتی ہے جو لوگ یہ طریقہ آزما چکے ہیں وہ لوگ یقیناً اس سے واقف ہوں گے۔ قدرتی ذرائع سے جو حسن اور دلکشی ہوا کرتی ہےوہ اپنی مثال آپ ہے، آئیے آج ہم آپ کو ایسے ایسے گر بتاتے ہیں جو قیمتاً بھی سستے ہیں اور جن کے استعمال سے حسن و دلکشی مستقل بھی رہتی ہے اور ان مادی چیزوںکی محتاج بھی نہیں ہوتی۔
کیا آپ یقین کریں گے کہ آرڑو اور دودھ کی کریم میں چہرے کی جلد کا خزانہ موجود ہے، اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کو آڑو جیسی سرخی اور کریم کی جیسی سفیدی مل سکتی ہے، ایک پکے ہوئے آڑو کو کچل کر اس میں تھوڑی سی کریم ملائیے اور اس آمیزے کو چہرے پر مل کر دیکھیں، مگر ایک بار ایسا کرنے سے مایوس نہ ہوں۔ روزانہ کچھ روز تک کریں اور پھر اس کے نتائج خود بھی دیکھیں اور قدرتی چیزوں کے فوائد کے قائل ہو جائیں۔شہد اور بادام کا آمیزہ کس قدر افادیت رکھتا ہے، اس کے معترف تو جدید سائنس بھی ہوچکی ہے، ایک چمچ شہد میں دو تین بادام کچل کر آمیزہ بنالیں اور چہرہ پر ماسک کی طرح لگائیں۔ کچھ دیر کےبعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ عمل بھی کچھ روز باقاعدہ کرکے دیکھئے۔آپ نے بھی محسوس کیا ہوگا کہ گرمیوں میں خصوصاً چہرے اور جسم پر ضرورت سے زیادہ چکناہٹ آجاتی ہے۔ مصنوعی کریموں کی محتاجی ہوتی ہے اور اس کا بھی فائدہ صرف وقتی ہوا کرتا ہے۔ بار بار چہرے کو صابن سےدھونے سے بھی یہ چکناہٹ آتی ہی رہتی ہے۔ بعض قدرتی اشیاء ایسی نادر ہیں جو چہرے کو نئی قوت بخشتی ہیں۔ قدرت نے ٹماٹر میں یہ تمام فوائد یکجا کر دیئے ہیں