تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ سال بے شمار مسائل میں مبتلا تھی‘ مجھے کچھ پوشیدہ مسائل تھے اور سب سے بڑا مسئلہ میری 7 سال پہلے چچا کے بیٹے سے منگنی ہوئی تھی‘ سات سال انتظار کروانے کے بعد اب وہ یہاں شادی کے لیے دلی طور پر تیار نہ تھے‘ جب بھی میرے والدین شادی کی بات کرتے اور ابھی ٹھہرجائیں‘ لڑکا پاؤں پر کھڑا ہوجائے‘ گھر کے کچھ کام کروانے والے ہیں‘ ایسی باتیں کرکے ہمیں خاموش کروا دیتے‘ میرےوالدین انتہائی شریف اور سادہ ہیں‘ جس کا میرے چچا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے‘میری عمر 28سال ہوچکی‘ میرے منگیتر نے بھی کبھی میرے ساتھ فون پر بھی سیدھے منہ بات نہ کی تھی‘ پھر عبقری رسالہ سے سورۂ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں کے عمل کا معلوم ہوا‘ میں اور میری والدہ نے پوری گیارہ جمعراتیں تسبیح خانہ میں آکر سورۂ اخلاص کا چند منٹ پر مشتمل عمل کیا اور آخری جمعرات گیارہ حلوہ روٹیاں پکا کر لائے اور تسبیح خانہ میں تقسیم کیں۔ یقین کیجئے عمل ختم ہونے کے اگلے ہی ہفتے میرے چچا خود آئے‘ تاریخ طے کی اور ڈیڑھ ماہ کے اندر میری شادی ہوگئی۔پوشیدہ مسائل حل آج الحمدللہ امید سے ہوں اور خوش ہوں۔ (ث، لاہور)