تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ قبض بیماریوں کی ماں ہوتی ہے یہی سلسلہ میرے ساتھ تھا۔  میری عمر 25سال ہے اور آپ یقینی نہیں کریں گے کہ مجھے بہت ہی زیادہ قبض رہتی تھی حالانکہ میں کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط کرتا تھا لیکن پھر بھی اس مرض کا مستقل رہنا معمول بن گیا۔ میں نے کافی ادویات اور سیرپ وغیرہ استعمال کیے لیکن کچھ عرصہ کے لیے اس کا فائدہ ہوتا تھا۔ میں کبھی کبھی سوچتا تھا کہ شاید کوئی دوائی بنی ہی نہیں ایسی جس سے میرا یہ مرض ٹھیک ہوسکے۔ خیر نماز پڑھتا اور اللہ سے دعا کرتا کہ یا اللہ مجھے شفاء دے۔ ایک روز میں مسجد سے باہر نکل رہا تھا تو ایک صاحب عبقری رسالہ تقسیم کررہے تھے میرے ہاتھ میں بھی انہوں نے ایک رسالہ تھما دیں۔ میں رسالہ کھولا اور پہلی تحریر ہی تھوڑی سی پڑھی کہ دل کو لگی۔ گھر گیا کھانا کھایا اور آرام کے ساتھ رسالہ اٹھایا اور مطالعہ شروع کیا بہت ہی کمال رسالہ ہے اس میں قارئین کے آزمودہ نسخے اور ٹوٹکے وغیرہ پڑھ کر دل خوش ہوگیا۔ میں ابھی صفحے پلٹ ہی رہا تھا کہ ایک نیچے پٹی پر ایک دوائی ’’قبض کُشا‘‘ کا ذکر تھا اس کے ساتھ اس کی خصوصیات بھی درج تھیں۔ میں نے پڑھا اور فون کیا دو ڈبی بذریعہ پارسل منگوائی اور استعمال کرناشروع کیں ایک ہفتے کے استعمال سے ہی مجھے کافی فرق پڑا۔ دو ڈبی استعمال کے بعد تو مرض ہی جاتا رہا میں نے اللہ کا شکر ادا کیا ۔ اس دن کے بعد عبقری رسالہ ہر ماہ میرے گھر آنا شروع ہوگیا۔ میری فیملی کے تمام ممبرز رسالہ بہت ہی شوق سے پڑھتے ہیں اور اپنے مرض کا خود ہی علاج ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں دیئے گئے وظیفے بھی میں کرتا ہوں بہت سے ایسا ناممکن کام میرے ان وظائف کی برکت سے ہوئے ہیں۔ میں اور میری فیملی ہر جمعرات باقاعدہ آپ کا درس سننے کے لیے گھر میں اہتمام کرتے ہیں اور درس میں بتائے گئے وظیفے بھی اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (محمد سفیان،گجرات)