تلاش

میرے تجربے میں ایک نسخہ خاص ہے جو کہ میں نے خارش اور شدید قسم کے دانوں کے لیے بھی استعمال کیا بہت سے لوگوں کو بتایا اور بناکر بھی دیا ہے۔ نسخہ:کالی رس، مصبر، سرونج شریں، سونٹھ چاروں چیزیں ہموزن ملا کر چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنالیں۔ صبح و شام ایک ایک گولی دیں ان شاء اللہ شفاء ملے گی۔مجھے خود لنگڑی کا درد ہوا تو ایک باباجی نے مجھ سےپوچھا کہ ایسے کیوں چل رہے ہو کیا ہوا تو میں نے بتایا کہ مجھے اپنی ایک ٹانگ میں درد ہے‘ درد بھی ایسا کہ سمجھ نہیں آتی کیا ہے؟ پائوں کی ایڑی تک درد ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عرق النساء ہے میں نے کہا عرق النساء کیا ہے؟ تو فرمانے لگے لنگڑی کا درد پھر انہوں نے مجھے گولیاں دیں میں نے جب تین چار دن گولیاں کھائیں تو آرام آگیا۔ پھر میں نے ان سے گولیوں کا نسخہ لیا۔ اب تو میں نے لوگوں کو بھی بتانا شروع کردیا۔ یہ نسخہ خارش پر بھی استعمال کیا مفید پایا۔ میرے اپنے بچوں کو وبائی خارش ہوگئی۔ ہر قسم کے علاج کے باوجود ٹھیک نہ ہوئی۔ یہ نسخہ گھر بنا ہوا تھا۔ بڑے بچے نے کہا ابو میں یہ گولیاں کھانے لگا ہوں۔ میں نے اجازت دے دی  تو اس کو تیسرے دن خارش کا آرام آگیا پھر میں نے سب بچوں کو روزانہ ایک گولی دینی شروع کردی تقریباً ایک ہفتے کے اندر سب کے دانے اور خارش ٹھیک ہوگئی۔