محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائےآمین!آپ نے ہمیں روحانی اعمال کے ذریعےاللہ تعالیٰ سے مانگنا اور منوانا سکھایا ہے۔
میرے ماموں کی دو بیٹیاں تھیں، انہیں بیٹے کی خواہش تھی۔ اولاد نرینہ کے لئے انہوں نے عبقری سے ملا یہ عمل کیا کہ جب اولاد کی امید لگے تومنت مان لیں کہ بچے کا نام ’’محمد‘‘ رکھیں گے تو اللہ بیٹا دیتا ہے۔ میری ممانی کو جب اولاد کی امید لگی تو انہوں نے یہ منت مان لی اور روزانہ ایک بار سورئہ محمد (ﷺ) پڑھنا شروع کردی۔انہوں نے جب الٹرا سائونڈ کروایا تو بیٹی آئی ۔لیکن انہوں نے یہ عمل مسلسل نو ماہ تک کیا۔اس دوران جب ماہ رمضان المبارک آیا تو تسبیح خانہ میں جو حروفِ تہجی کا جو تعویذ پُر کروایا جاتاہے ہم نے ہر دن اس تعویذ میں یہ مراد لکھی کہ ’’یا اللہ! میرے ماموں کو بیٹا دے۔‘‘ کیونکہ اس تعویذ سے بہت سے لوگوں کو مرادیں ملی ہیں۔دوسری مرتبہ بھی الٹرا سائونڈ میں بیٹی ہی آئی۔
لیکن ہمیں اعمال پر یقین تھا۔ہم رمضان میںتعویذ پُر کرتے ہوئے نرینہ اولاد کی لئے حاجت لکھتے رہے اور ممانی بھی سورئہ محمد (ﷺ) پڑھتی رہیں۔کچھ عرصہ بعد جب تیسری مرتبہ الٹرا سائونڈ کروایا تو بیٹا تھا۔ ڈاکٹرز حیران تھے کہ یہ کیسے ہو گیا؟ یہ تو کوئی معجزہ ہے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ بچے کا قدرتی طور پر جنس ہی تبدیل ہو جائے۔ لیکن ہمیں روحانی اعمال پر یقین تھا اور ان اعمال کی برکت سے جب ڈلیوری کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے انہیں صحت مند بیٹے کی نعمت سے نوازا جس پر ہم سب نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ‘عبقری اور تسبیح خانہ خصوصاً رمضان المبارک میں کروائے جانے والے حروف تہجی کے تعویذ پر یقین مزید پختہ ہو گیا۔