محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے چند آزمودہ تجربات تحریر کر رہا ہوں‘آپ سے درخواست ہے کہ انہیں عبقری میں ضرور شائع کیجئے‘ان شاءاللہ لوگوں کو نفع ہوگا۔
مثانہ،جگراور قلبی امراض کیلئے مجرب نسخہ
مجھے مثانہ اور جگر میں گرمی کا مسئلہ تھا۔پیشاب پیلا آتا تھا اور جسم میں سوئیاں چبھتی تھیں۔کچھ عرصہ قبل عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا۔ اپنی بیماری کا علاج رسالہ میں دیکھا اور اس متعلق ٹوٹکہ آزمایا جس سے ان بیماریوں سے شفایابی ملی۔
ٹوٹکہ ۔ھوالشافی: مٹی کےبرتن میں ایک گلاس پانی‘ خشک آلو بخارا اور املی 20،20 گرام بھگو دیں۔صبح مل چھان کر نہار منہ پی لیں۔ اِن شاء اللہ! فوراً اس کا رزلٹ سامنے آ جائے گا۔ایسے مریض جن کا جگر خون نہ بناتا ہو‘خرابی ہو ‘ٹھیک ہو جائے گا اور جگر خون پیدا کرے گا۔ میرے جگر اور مثانہ کا دیرینہ مسئلہ اس ٹوٹکہ سے ٹھیک ہوگیا۔ الحمدللہ !آلو بخارہ میں وٹامن اے، بی، اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔اس میں املی شامل کرنے سے تاثیر زیادہ ہو جاتی ہے۔ دل کے پیچیدہ مسائل کے لیے بھی بے حد مفید اور بہت لاجواب چیزہے۔
کھانا بیماری نہیں صحت بنے گا‘آزمودہ فارمولہ
ایسے لوگ جن کو کھانا ہضم نہ ہوتا ہو، تیزابیت ہو، کھانا کھانے کے بعد جسم میں بھاری پن پیدا ہو جاتا ہو۔ میرا یہ آزمودہ ٹوٹکہ آزمائیں۔اس کے بعد جی بھر کے کھانا کھائیںاور دُعائیں دیں۔اس کے لئے آپ کو کوئی دوا یا نسخہ بنا کر کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک سادہ سی مگر قیمتی احتیاط ہے۔
کھانا کھانے سے تقریباً 10منٹ پہلےپانی پی لیں۔ اس کے بعد کھانا کھائیں اور کھاناکھانے کے درمیان حتیٰ الامکان کوشش کریں کہ پانی نہ پئیں اوربعد میںہرگز نہ پئیں۔اس کاسب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے اور تیزابیت بھی نہیں ہوتی بلکہ جسم ہلکا پھلکا رہتا ہے۔ شرط یہ ہے کھانے کے درمیان پانی نہیں پینا ۔ آپ کھانا بھی زیادہ کھائیں گے ، کھاتے ہی جائیں گے، معدہ بھی فٹ رہے گا۔میرے اس مشورے پر عمل کر کے دیکھ لیں‘ کبھی فوڈ پوائزنگ ‘بدہضمی اور معدے کے مسائل نہیںہوں گے‘صحت لاجواب اور بہترین رہے گی‘بہت سی بیماریوں سے حفاظت میں رہیں گے‘اِن شاء اللہ!