تلاش

قارئین السلام علیکم!آج کل مضر اثرات کریموں اور بار بار میک اپ کرنے کی وجہ سے اکثر خواتین کے چہرےپر مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں چہرے پر بال نکل آنا بھی عام ہو چکا ہے‘یہ مسئلہ خواتین کے پوشیدہ امراض کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔اس مسئلہ سے نجات کے لئے ایک نہایت آزمودہ دیسی ٹوٹکہ حاضر ہے جو کہ میں نے بہت پرانی حکمت والی کتاب سے پڑھا تھا۔
ھوالشافی:  جنڈی (جو کہ کیکر کی طرح کا درخت ہوتا ہے) کی کچی پھلیاں کوٹ کر پانی ملا کر اس کا لیپ بنالیں۔ چہرے سے بال ہاتھ سے اُکھاڑ کر اس جگہ پر ایک ہفتہ مسلسل لگائیں۔ یاد رکھیںبالوں کو بلیڈ سے کاٹنا نہیں بلکہ اُکھاڑنا ہے۔ اگر بال دوبارہ آ جائیں تو دوبارہ اس جگہ پر لیپ لگائیں۔ ان شاء اللہ! دوبارہ بال نہیں آئیں گے۔(س۔م‘لودھراں)