تلاش

قارئین!عبقری ہر ماہ ایسے طاقتور روحانی اعمال دے رہا جس کی برکت سے آپ سارا سال سورج اور چاند گرہن کے اثرات سے حفاظت میں رہیں گے اور محض اللہ کے نام کی برکت سے‘سارا سال‘وبائیں‘آفات و بلیات ان شاءاللہ آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔2025ءکے سورج‘ چاند گرہن کے اثراتِ بد سے محفوظ رہنے‘ اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے‘ گھر ‘کاروبار‘جان و مال کو محفوظ رکھنے کیلئے اور ہر قسم کے نحس لمحات سے حفاظت کے لئے یہ عمل ماہ دسمبر 2025ء کیلئے چنا گیا ہے۔
اس ماہ ہر بدھ والے دن بعد نماز عشاءدایاں ہاتھ سر پر رکھ کراول و آخر درود پاک کے ساتھ 11 بار وَاللّٰہُ قَدِیْرٌo پڑھیں پھر دوبارہ یہی عمل ناف پر دایاں ہاتھ رکھ کر کریں اور آخری بار پائوںکے دونوں انگوٹھوں کے ناخنوں پر ہاتھ رکھ کر پڑھیں۔
 دوران عمل اپنے مسائل‘ دکھ‘ تکالیف اور بیماریوں کا تصور رکھیں۔یہ طاقتور عمل آپ کو، آپ کےاہل و عیال اور آپ کےتمام مال و اسباب کوان شاءاللہ برے اثرات سے محفوظ رکھے گا‘برکت اور عافیت ہوگی۔مزید جس چیز کا تصور کریں گے وہ ان شاءاللہ حفاظتی حصار میں آ جائے گی۔
یہ روحانی عمل آپ کو اس ماہ کی نحس گھڑیوں، چاند اور سورج گرہن کے برے اثرات سے حفاظت میں رکھے گا جس سے مشکلات آسان اور مصائب ختم ہوں گے‘ ان شاءاللہ۔
 عمل کاہدیہ: اس ماہ حسب توفیق دودھ کسی مستحق کو صدقہ کردیںاور اس تمام عمل کا ثواب  حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا اور حضور ﷺ کے گھرانے (حضورﷺ کے گھرانے میں آپ ﷺ کی ازواج مطہراتؓ، بیٹیاںؓ،بیٹےؓ، دامادؓ، نواسےؓ اور نواسیاںؓ شامل ہیں) کو ہدیہ کریں۔
نوٹ : یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔ہر ماہ بے شمار لوگ اس عمل کی برکت سے اپنے مسائل حل کروارہے‘اگر آپ کو بھی فائدہ ہوا تو ضرور تحریر کریں۔