احادیث میں ماہ رجب کی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ایک حدیث پاک میں ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایاکہ:۔’’رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ‘‘ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے‘‘(ماثبت من السنہ)۔
دلی مرادیں پوری ہوں گی
روایات میں آتا ہے جس کا مفہوم ہے کہ جو شخص ماہ رجب کے آخری عشرہ میں دس رکعات دو دو کر کے اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص، سورئہ الکافرون تین بار پڑھیں ۔جب دس رکعات اسی ترتیب سے ادا کر لے تو آسمان کی طرف ہاتھ اٹھ اکر یوں یہ دعا پڑھیں۔لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْی وَيُمِيْتُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ حَيٌّ لَّايَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًا ط ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ط بِيَدِهِ الْخَيْرُ ط وَهُوَعَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْر۔اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنامُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَالطَّاہِرِیْنَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِٱللّٰهِالْعَلِیُّ الْعَظِیْم۔
اس کے بعد اپنی مراد مانگیں ان شاءاللہ دعا قبول ہو گی اور اللہ تعالیٰ بندے اور جہنم کے درمیان ستر 70خندقیں حائل فرمائےدے گا۔ ہرخندق اتنی وسیع ہوگی کہ جیسے زمین و آسمان کا فاصلہ۔ ہر رکعت کے عوض دس لاکھ رکعتیں لکھی جائیں گی (دس لاکھ رکعتوں کا ثواب ملے گا) جہنم سے آزادی اور پل صراط سے (بغیر کسی خطرے کے) عبور تمہارے واسطے مقرر کردیا جائے گا۔‘‘حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:’’جب حضورﷺ یہ فرماچکے تو میں اس عظیم اجرپر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے روتا ہوا مسجد سے بھاگ پڑا۔‘‘(غنیۃ الطالبین)
جان و مال کی حفاظت
اگر کوئی شخص ماہ رجب کی 27ویں شب کو عشاء کی نماز کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کے ساتھ اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھے۔جب بیس نوافل اسی ترتیب کو ساتھ ادا کر لے تواللہ تعالیٰ کے حضور میں اپنے جان و مال کی حفاظت کے لیے دعا کریں۔ ان شاء اللہ ان نوافل کی برکت سے پڑھنے والے کے جان و مال کی غیبی حفاظت ہو گی۔
27 رجب کے نوافل
جو شخص رجب کی ستائیسویں رات کو دو نفل پڑھے اور ہر رکعت میںسورئہ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص 21 مرتبہ پڑھے اور نماز سے فارغ ہوکر دس مرتبہ درود پڑھ کر یہ پڑھیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِمُشَاہِدَۃِاَسْرَارِ الْمُحِبِّیْنَ۔وَبِاالْخِلْوَۃِ الَّتِیْ۔خَصَّصِتْ بِھَا سَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَ حِیْنَ اَسْرَیْتَ بِہٖ لَیْلَۃِ السَّابِعِ وَالْعِشْرِیْنَ۔اَنْ تَرْحَمَ قَلْبِیْ الْحَزِیْنَ وَتُجِیبُ دَعْوَتِیْ یَااَکْرَمَ الْاَکْرَمِیْنَ۔تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا اورجب دوسروں کے دل مردہ ہوجائیں گے اس کا دل زندہ رکھے گا۔
تمام دنیوی اور دنیاوی حاجات کے لئے
ماہ رجب کے پہلے جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد اورعصر کے درمیان چار رکعت نماز اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میںسورئہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی اور پانچ مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرکر 25 مرتبہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِٱللّٰهِ الْکَبِیْرِ الْمُتَعَال پڑھے اور پھر ایک سو مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ غَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَسَتَّارُالْعَیُّوبِ وَ اَتُوْبُ اِلِیْہ۔
اس کے بعد سو بار درود شریف پڑھ کر جو بھی حاجت ہو اس کے لیے دعا مانگے خواہ وہ دنیوی ہو یا دینی۔ انشاء اللہ تعالیٰ بارگاہ الٰہی میں ضرور قبول ہوگی۔