تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں موجود طبی ٹوٹکوں سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے ‘ ان میں سے چند آزمودہ ٹوٹکے عبقری رسالہ کے لئے لکھ رہی ہوں۔
خشک ہونٹوں کے لئےپیسٹ
سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو بالخصوص جن علاقوں میں خشک سردی پڑتی ہے وہاں خشکی کی وجہ سے اکثر لوگوں کے ہونٹ پھٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔ہونٹوں کی اس خشکی کو دور کرنے کے لئے حسب ضرورت سیب کی بیج پیس پانی میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر لگا لیں‘ ان شاءاللہ ہونٹوں کی خشکی ختم ہو جائے گی اور ہونٹ ٹھیک ہو جائیں گے۔
سر کے بالوں کی خشکی کا علاج
 اگر سر میں خشکی ہوجائے یا بال گررہے ہوں تو آملہ، ریٹھا، سکاکائی ہم وزن پانی میں بھگو کر اسےابال لیں اور پھر ٹھنڈا کرکے اس پانی سے بال دھوئیں۔اس کے بعد اچھی طرح سے کنگھی کرکے بالوں میں خالص سرسوں یا ناریل کا تیل لگائیں ‘ اس ٹوٹکے سے ان شاءاللہ بال مضبوط اور خشکی ختم ہو جائے گی۔اس کے علاوہ انڈے کی زردی میں شہد ملا کر بالوں میں لگالیں اور پھر سر دھونے کے بعد بالوں میں کیسٹر آئل لگائیں۔ اس ٹوٹکے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔
چہرے کے دانوں کے لئے
اگر چہرے پر دانے نکل آئیں تو زیتون کے تیل سے چہرے کا مساج کیا جائے ‘ اس سے دانے بھی ختم ہوں گےاور چہرہ بھی شفاف اور چمکدار ہو جائے گا۔(مدیحہ جہانگیر‘ لاہور)