تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اکثر اوقات بچے ضد یا نظر بد کی وجہ سے بہت زیادہ چلانا اور رونا شروع کر دیتے ہیں۔جب مسئلہ کچھ بڑھتا ہے تو نوبت یہاں تک آجاتی ہے کہ وہ کھانا پینا بھی بند کر دیتے ہیں۔اس کے کچھ دن بعد ہی ایسے بچے متوازن خواراک نہ ملنے کی وجہ سے بیمار اور کمزور پڑ جاتے ہیں۔اس مسئلہ کے حل کے لئے میرے پاس ایک دم ہے جو مجھے کسی بزرگ سے ملا تھا۔میں نے اس عمل کو بارہا آزمایا ہے اور ہر بار مجرب پایا ہے۔ایسے بہت سے بچے جو دودھ پینا چھوڑ چکے تھے ‘ اگر انہیں زبردستی دودھ پلانے کی کوشش کی جاتی تو وہ بچے الٹیاں کرنا شروع کر دیتے۔پھربچے کے علاج معالجہ کے لئے ادویات کا استعمال کروایا جاتا مگر بچہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوتا۔میں نے ایسے بہت سے بچوں کو دم کیا جس سے انہیں شفاء ملی اور ان بچوں نے کھانا پینا اور دودھ پینا شروع کر دیا۔وہ عمل یہ ہے کہ چار بار سورۃ فاتحہ  اول آخر تین بار درود پاک کے ساتھ پڑھ کر بچے پر یا اس کے فیڈر پر دم کر دیا جائے۔یہ عمل چند بار کرنے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ میرا معمول ہے کہ میں گھر سے نکلتے وقت مسنون دعا بِسْمِ اللِہ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ  سات بار اور گیارہ بار یَا حَفِیْظُ یَا سَلاَمُ پڑھتا ہوں اللہ تعالیٰ سفر میں آسانی فرماتا ہے‘ سفر کی تکلیف اور مصائب سے نجات رہتی ہے۔تین تسبیحات (درود پاک ‘استغفار‘تیسرا کلمہ ) پڑھنے کی برکت سے مخلوق میں بہت عزت اور وقار ملا ہے‘ لوگ میری بات غور اور توجہ سے سنتے ہیںاور دل مطمئن ہوتا ہے