تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی با برکت ‘ خوشیوں بھری صحت مند اور عافیت والی زندگی عطا فرمائے ‘ یہ خیریں آپ کی نسلوں میں بھی منتقل فرمائے‘ آمین!
اپنے چند آزمودہ طبی و روحانی نسخے تحریر کر رہی ہوں۔
پیٹ درد دور کرنے کیلئے
 اگر پیٹ میں درد ہو اور کسی بھی طرح نجات نہ مل رہی ہو تو اس کے لئے ایک چٹکی اجوائن اور تھوڑا سا نمک ملا کر سادہ پانی کے ساتھ کھا نے سے پیٹ درد سے نجات مل جاتی ہے۔
دست اور قے کے لئے
 دست ، قے اور پیٹ درد نہ جا رہی ہو تولیمن سوفٹ ڈرنک میں تھوڑا سا پانی ملا کر اور لیموں نچوڑ کر پی لیں‘ ان شاءاللہ مذکورہ امراض میں جلد آرام آجائے گا۔
دانتوں کی پیلاہٹ ختم
اگر کسی شخص کے دانت پیلے ہوںتو اسے دور کرنے کے لئے دانت صاف کرنے والےبرش کو لیموں کے پانی میں بھگو دیں۔ 15 منٹ بعد برش کو دھوئے بغیر ٹوتھ پیسٹ یا زیادہ بہتر ہے کہ عبقری دوا خانہ کے تیار کردہ سچا منجن لگا کر استعمال کریں‘دانتوں کا پیلا پن دور ہوجائے گا۔
کھانسی سے نجات
اگر بہت زیادہ کھانسی آتی ہو تو بڑی الائچی کے چند دانے لے کر توے پر اتنا بھون لیں کہ الائچی سیاہ ہو جائے۔پھر الائچی کے دانے نکال کر پیس لیں اور تھوڑی سی چینی ملا کر کھا لیں۔اس کے بعد چند گھنٹے کوئی چیز نہ کھائیں‘ بہتر ہے کہ یہ نسخہ رات کے وقت استعال کریں‘اس سے جلد فائدہ ہوگا اوران شاءاللہ کھانسی کا مرض ختم ہو جائے گا۔
ضدی داغ ‘ دھبوں کا خاتمہ
اگر جسم یا چہرے پر ضدی داغ یا چھایاں ہوں تو عبقری دواخانہ کی دیسی کریم کا روزانہ دو مرتبہ استعمال کریں‘کچھ ہی عرصہ میں داغ دھبے دور ہو جائیں گے‘ ان شاء اللہ ۔
وضو کے تین گھونٹ
اگر کوئی ضدی بیماری نہ جاتی ہو تو اس بیماری کا تصور کر کے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پی لیں ‘پہلے گھونٹ میں یا اللہ شافی ‘ دوسرے میں یا اللہ کافی اور تیسرے گھونٹ میں یا اللہ معافی پڑھیں‘ اس عمل کو مسلسل جاری رکھیںتو ان شاءاللہ وہ بیماری اللہ کے حکم سے ختم ہو جاتی ہے۔
فرنیچر اور گھریلو اشیاء چمکا دینے والاٹوٹکہ
فرنیچر اور پلاسٹک کی اشیا ء خصوصاً ریفریجریٹر میں بدنما داغ لگے ہوں اور کسی بھی طرح ختم نہ ہو رہے ہوں تو انہیں ختم کرنے کے لئے ایک کپڑے میں تھوڑا سا پٹرول لگا کر دبا کر صاف کریں ‘ ان شاءاللہ داغ دور ہو جائیں گے۔
 جادو شکن عمل سے مسئلہ حل
میری بیٹی پر سخت جادو تھا اور اس کے جسم سے لوہے کی چیزیں نکلتی تھیں جس کی وجہ سے اسے بہت تکلیف ہوتی تھی۔جسم پر زخم بن جاتے۔ان مسائل سے نجات کے لئے عبقری کاروحانی عطر اورجادو شکن پانی کا استعمال شروع کر دیا جس سے کچھ ہی عرصہ میں یہ مسائل ختم ہو گئے۔