کچھ عرصہ پہلے میرے گردےمیں شدید درد اٹھا۔میں ایک ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے گئی اور اس نے مجھے چند ادویات دے دی جسے کھانے کے بعد مجھے افاقہ ہوگیا لیکن اگلے دن پھر شدیددرد شروع ہونے لگ گئی۔میں نے پھر دوا کا استعمال کیا اس طرح کئی دن گز ر گئے، دوائی استعمال کرتی تو افاقہ ہوتا لیکن جیسے ہی دوائی کا اثر ختم ہوتا پھر سے درد شروع ہوجاتا۔ آہستہ آہستہ درد اس قدر بڑھ گیاکہ جب اٹھتی بیٹھتی گھر کے کام کاج کرتی یا نماز کے دوران سجدے میں جاتی تو درد کی شدت کی وجہ سے میری آنکھوں سے آنسو نکل جاتے۔یوں دن گزر رہے تھے ۔میں یوٹیوب پر شیخ الوظائف کو سنتی تھی انہی دنوں آپ کا ایک پروگرام شروع ہوا اس پروگرام میںآپ نے کالے دھاگے کا عمل کروایا جس میں اپنے قد کے برابر9 دھاگے لینے تھے اور ان پر آیت کرسی کی آیت لَا یَـٴُـوْدُهٗ حِفْظُهُمَا-وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ9 بار پڑھ کرایک گرہ لگانی تھی ۔ آپ نے یہ عمل 9 بار کروایایعنی نو گرہیں لگوائیں۔اس عمل کے اختتام پر اس دھاگے کو جلاناتھا۔میںبھی اس عمل میں شامل ہوگئی اورمیں نے اس عمل کے دوران اپنی بیماری کی نیت کرلی ۔ اللہ کے کلام کی برکت سے میری درد میں بہت کمی ہوگئی ۔میں نے مسلسل اس عمل کو کرنا شروع کردیااورمیرا درد چند دنوں میں مکمل طورپر ختم ہوگیا۔لیکن میں نے محسوس کیا کہ میری زندگی میں موجود بے برکتی ،بہت سی بیماریوںاورروحانی و جسمانی مسائل میں واضح طور پر کمی آئی ‘ زندگی میں راحت آنے لگی ہے بس میں نے یہ عمل نو جمعراتیں کیااور آخر میںجب دھاگہ جلایا تومیرے مسائل بھی جیسے ساتھ ہی جل گئے اور آج الحمداللہ ! میں پرسکون ،خوشحال اور صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔