تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے بہت سےطبی اور روحانی ٹوٹکوںسے فوائد پائے ہیں۔اپنے چند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔
مہروں کا مسئلہ
 مجھےمہروں کا پرانا مسئلہ تھا کمر میں شدید درد رہتی تھی۔ آپ کا بتایا ہوا ٹوٹکہ پڑھا استعمال کیاجس سے بہت فائدہ ہوا۔ ٹوٹکہ یہ ہے۔ دیسی اجوائن پچاس گرام، کیکر گوند پچاس گرام اور سوہانجنا پچاس گرام‘تمام اجزاء پیس کر صبح و شام ایک چمچ  چائے والاپانی کے ہمراہ استعمال کریں۔
معدے میں تکلیف
بیٹی کے معدے میں تکلیف رہتی تھی جب بھی کھانا کھاتی درد شروع ہو جاتا۔ خشک آلو بخارے کے چند دانے دن میں تین سے چار مرتبہ چوسنے سے معدہ بالکل ٹھیک ہو گیا۔
زیتون کے تیل کا کمال
میں نے اسم اعظم کے دم کے دوران زیتون کے تیل پردم کروایا ہوا ہے۔اس تیل کو میں نے بارہا آزمایا‘جب کبھی  جسم کے کسی حصہ میں بھی درد ہو تو اس تیل کی مالش سے درد ختم ہو جاتا ہے‘ فوراً آرام ملتا ہے۔
سورئہ فاتحہ سے شفاء
میرا معدہ بہت خراب رہتا تھا جب سے کھانے کے دوران دوران سات بار سورۃ الفاتحہ پڑھنا شروع کی ہے تو معدہ بالکل ٹھیک رہتا ہے۔ اگر کبھی پڑھنا بھول جائوں تو معدے کو پتہ چل جاتا ہے یعنی معدہ خراب ہونے لگتا ہے اور پھر سورئہ فاتحہ کا عمل یاد آجاتا ہے۔
کمر دردکا خاتمہ
مجھے کچھ عرصہ پہلے ڈسک پرابلم ہوئی، بہت علاج کروایا مگر مکمل آرام نہ مل سکا۔ جب سے میں نے اپنی نماز کے دوران قومہ میں ’’حَمْدًاکَثِیْرًاطَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہ‘‘ پڑھنا شروع کیا تو میری کمر کی تکلیف بالکل ختم ہو گئی، میں بالکل ٹھیک ہو گئی ہوں، اب سیڑھیاں بھی چڑھ لیتی ہوں۔
شوہر کا غصہ ختم
نماز میں التحیات کے بعدرَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًاo والی دعا پڑھتی ہوں اس کے پڑھنے سے اولاد آنکھوں کی ٹھنڈک بن گئی ۔اس سے پہلے گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا اس دعا کی برکت سے شوہر کے مزاج میں بھی کافی تبدیلی آئی ہے۔ اُنہیں بہت غصہ آتا تھا اب بالکل ختم ہو گیا ہے۔
چہرے پر رونق اور نورانیت
ہر نماز کے بعد اوّل و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ کی پڑھتی ہوں، اس کے پڑھنے سے چہرے پر نورانیت آتی ہے۔ میاں بیوی اور بچوں کے آپس میں پیار و محبت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
رزق میں برکت
 وضو کے دوران والی مسنون دعا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ  کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اپنے خزانوں سے بہت وسیع رزق دیا ہے، پتہ ہی نہیں چلتا کہ رزق کہاں سے آ رہا ہے، ماشاءاللہ! اللہ نے ہمارا رزق وسیع کر دیا ہے۔
ناممکن ممکن ہو جاتا ہے
 اس دعا میں اتنی طاقت ہے کہ صرف ستائیس بارپڑھنے سے ناممکن کام ممکن ہو جاتے ہیں ‘اس دعا کی برکت سے اللہ نے مرادیں قبول کی ہیں۔ بعض دفعہ صرف سوچیں تو کام ہو جاتے ہیں۔دعا یہ ہے۔اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ۔