تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے دو آزمودہ نسخے عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں۔یہ نسخے بہت مشکل سے کسی کی منت سماجت کرنے کےبعد ملے ہیں۔کیونکہ یہ نسخے صرف اس شخص تک محدود تھے جس سے بہت سے لوگ مستفید ہوئے۔میرے بارہا کا اصرار پر انہوں نے یہ نسخے بڑی مشکل کے بعد دئیے۔آج عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘ آپ سے درخواست ہے کہ انہیں عبقری رسالہ میں شائع کردیںلاکھوں کا بھلا ہو جائے گا۔
کھٹمل بھگانے کا نسخہ
آج کل اکثر علاقوں میں مچھروں اورکھٹمل کی بہت زیادہ بھر مار ہے‘کئی افراد کی نیند ان کی وجہ سے پوری نہیں ہوتی اور رات کا اکثر حصہ جاگتے رہتے ہیں۔اس کا نہایت آسان اور سادہ سا حل ہے۔اپنے بستر بیڈ‘ چارپائی وغیرہ کی پائنتی (پیروں کی جانب) چند پوٹلیوں میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں اجوائن ڈال کر باندھ دیں‘اس نسخے سے مچھر اور کھٹمل بھاگ جائیں گے‘ان شاءاللہ
زخموں سے نجات
اگر کسی شخص کو جسم کے کسی حصہ پر کسی بھی قسم کا زخم ہو گیا ہو اور وہ بار بار علاج کروانے کے باوجود بھی ٹھیک نہیں ہو رہا تو ایسی صورت میں اس ٹوٹکہ پر عمل کریں، ان شاء اللہ شفائے کاملہ نصیب ہوگی۔ ھوالشافی :زیتون کا تیل دوسو گرام، شہد دوسوگرام اور کلونجی پچاس گرام۔ کلونجی باریک پیس لیں اور زیتون کا تیل ڈال کر یکجان کر لیں‘ پھر شہد ڈال دیں اور تمام اجزاء کو مکس کرلیں۔ آپ کا ٹوٹکہ تیار ہو گیا اس پیسٹ کو ایک ہفتہ مسلسل زخموں پر لگائیں۔ شوگر کے مریض بھی زخموں کے لئے اس نسخے کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ جو بھی یہ نسخہ استعمال کرے گا وہ فائدہ پائے گا۔بس اس نسخے کو کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنا ہے۔