تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے اپنے والد محترم کو دیکھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا‘ کھانے میں وہ چیز استعمال کی جو موسم اور طبیعت کے موافق ہو‘تا کہ ان کو کبھی بھی بستر یا دوائیوں کا محتاج نہ ہونا پڑے۔وہ مختلف چیزیں‘ مربے اور معجون بنا کر استعمال کرتے رہتے اور اپنے آپ کو لمبی اور صحت مند زندگی کے لئے تیار کرتے۔وہ شروع سے نماز روزہ کے پابند ہیں بلکہ تہجد گزار ہیں ‘ میں ان کے معمولات دیکھتے ہوئے بڑا ہوا‘ ان کی یہ صفات غیر محسوس طریقے سے میرے اندر بھی منتقل ہو چکی تھیں۔ مجھےبھی بچپن سے ہی وقت کی پابندی‘ نماز کے ساتھ ساتھ اچھے اور صحت مندکھانوں کا شوق تھا۔
جسمانی صلاحیتوں کو ہمیشہ بیدار رکھنے اور دیرپا بنانے کی اسی جستجو میں میرا عبقری سے تعارف ہوا‘ میں نے عبقری رسالہ ہر ماہ پڑھنا شروع کیا اور اس رسالے کی سخاوت اور فیض کی کشش تھی کہ میںہر ماہ شدت سے اس کا انتظار کرتاہوں۔ میرے والد پڑھنا نہیں جانتے لیکن وہ مجھ سے رسالہ میں شائع ہونے والے لوگوں کے مشاہدات سنتے ہیں۔ موسم اور بیماریوں کے لحاظ سے غذائیں‘ پھل اور جڑی بوٹیوں کی وہ معلومات جو کہیں سے نہ ملیں وہ عبقری نے ہمیں دی ہیں۔ عبقری کی جس چیز نے ہمیں سب سے زیادہ متاثر کیاوہ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’معالج آٹا‘‘ ہے۔میں نے اس کے بارے میں والد صاحب کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ یہ آٹا ضرور استعمال کرنا ہے۔میںیہ آٹا عبقری ایجنسی سے خرید لایا‘ ہم اس کے اجزاء دیکھ کر حیران ہوئے کہ بہترین چیزوں کو ملا کر ایک مکمل جسمانی ضرورت کا سامان کر دیا گیاہے۔ جو،مکئی،چنا،باجرہ،جوار،کلونجی ،اجوائن سونف اورسفید زیرہ کے انوکھے امتزاج سےجسم کی تمام غذائیت پوری ہو جاتی ہے۔ گھر میں ہم نے یہ آٹا استعمال کرنا شروع کیا تو میرے والد صاحب کے الفاظ تھے کہ سارے کشتے اور معجونوںکے فوائد ایک طرف ہیں اور اس آٹے کی افادیت، قوت، غذائیت ، چاشنی اور لذت ایک طرف ہے۔یہ آٹا کھانے سے معدہ‘ جگر‘ دل‘ جوڑوں‘ اعصاب اور پورے جسم کو نئی طاقت اورحیات ملتی ہے۔ میں نے خود محسوس کیا ہے اس آٹے کے استعمال کے بعد جسم میں غیر معمولی طاقت اور فٹنس ہے جو بڑی مقوی چیزیں کھانے سے بھی قوت نہیں ملتی وہ اس آٹے سے بنی روٹی کھانے سے ملتی ہے۔عبقری نے ہمیں شعور بھی دیا ہے اور راستہ بھی دیا ہے‘ مسائل بھی بتائے اور ساتھ ان کا حل بھی بتایا۔ ( ارسلان ندیم، ملتان)