تلاش

متحانات میں نمایاں نمبروں کےساتھ کامیابی اوراچھی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے میرے پاس نہایت مجرب عمل ہے۔اس عمل کو میں نے بارہا مختلف سٹوڈنٹس کو بتایا جس کے شاندار نتائج موصول ہوئے۔حال ہی میں ایک سٹوڈنٹ جس کےسالانہ امتحان قریب تھے اسے یہی عمل بتایا۔اس عمل کی بدولت اس سٹوڈنٹ نمایاں نمبروں کے ساتھ پوزیشن حاصل کی۔آج یہ عمل عبقری رسالہ کی نذر کر رہا ہوں۔میری طالب علموں سے درخواست ہے کہ وہ اس عمل کی قدر کر لیں ان شاءاللہ تعلیمی میدان میں کبھی بھی ناکامی نہیں ہوگی اور کامیابیاں قدم چومیں گی۔وہ عمل یہ ہے۔
1) جب بھی امتحانات قریب ہوں تو روزانہ اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ اس دعاکی ایک تسبیح پڑھیں۔ ’’یَا عَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ یَا وَھَّابُ ھَبْ لِیْ مِنْ اَسْرَارِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَہْ‘‘۔2ُ) سورۃ القلم روزانہ ایک بار اپنے استعمال ہونے والے قلم، پین اور مارکر وغیرہ پر پڑھ کر کمرۂ امتحانات میں لے جائیں۔ 3) سوالیہ پرچہ دیکھنے سے پہلے سات بار  سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ‘‘ پڑھ لیں۔جب پیپر شروع کرنے لگیں تو تین بار اسی قلم پریہ آیت ’’نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْن‘‘ پڑھ کر استعمال کریں۔(4)دوران امتحان اگرکچھ بھول جائیں‘یاد نہ آرہا ہو تو قلم کان کے اوپر رکھ کر درود پاک پڑھیں‘ان شاءاللہ ذہن کی گرہیں کھل جائیں گی اور بھولی ہوئی بات یاد آجائے گی۔(5)پیپر مکمل ہونے کے بعد صفحے کے آخر میں انگلی کے اشارے سے ان شاءاللہ لکھیں۔6)انگلی کے اشارے سے دائیں صفحہ پر کھیعص اور بائیں صفحے پر حمعسق لکھیں۔(7)جب تک رزلٹ تک نہ آئے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاحَسِیْبُ کی پڑھیں‘اس کے علاوہ کھلا بھی پڑھ سکتے ہیں۔