تلاش

محترم قارئین السلام علیکم!آج آپ کی خدمت میں ایک ایسا عمل پیش کر رہا ہوں کہ جب بھی جس مقصد کے لئے کیا ہے الحمدللہ اس میں کامیابی ملی ہے۔ جب بھی کوئی دکھی یا پریشان حال انسان نظر آتا ہے تو اسے بھی اسی عمل کا مشورہ دیتا ہوں جس کی برکت سےاس کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
میری تین بیٹیاں تھیں‘بہت خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ اولاد نرینہ کی نعمت سے بھی نوازے مگر یہ مراد پوری نہ ہو رہی تھی۔رشتہ دارعجیب عجیب باتیں کرتے اور طعنے دیتے جنہیں سن کر دل بہت دکھی ہوتا۔میں نے اس معاملہ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کیا ہوا تھااس لئے کسی کو جواب دینے کے بجائے اسی کے آگے فریاد کرتا۔ایک دن میں حسب معمول اپنے دفتر گیا تو وہاں کسی نے مجھے ایک چھوٹا سا وظائف والا کتابچہ دیا جس پر ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ لکھا تھا۔میرا کتابیں پڑھنے کا زیادہ ذوق نہیں اس لئے اسے اپنے پاس رکھ لیا اور شام کو گھر لے گیا۔میری اہلیہ جو اکثر تسبیحات ‘ذکر کرتی رہتی ہیں انہیں یہ کتابچہ دیا۔انہوں نے جب اسےپڑھنا شروع کیا تو ایک صفحہ پر لکھا تھا ’’ گیارہ بار پڑھیں اور گیارہ مشکلات سے نجات پائیں۔‘‘میری اہلیہ نے اگلے ہی دن وہ وظیفہ پڑھنا شروع کر دیا جس میں ہر عصر کی نماز کے بعد سانس روک گیارہ بار یَارَحْمٰنُ پڑھتے ہیں۔ان کے اصرار پر میں نے بھی یہ عمل شروع کر دیا۔ اولاد کی امید لگے چند ماہ ہو چکے تھے‘میں جب بھی یہ عمل کرتا اس کے بعد خوب گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے نرینہ اولاد کے لئے دعائیں کرتا۔اس کے علاوہ میں ہر ماہ تنخواہ میں سے اڑھائی فیصد رقم نکالتا اور ان پیسوں سےعبقری کتابچہ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘خرید کر لوگوں میں تقسیم کرتا کیونکہ جن صاحب نے یہ کتابچہ مجھے ہدیہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ اسی عمل سے میں نے بہت مرادیں پائی ہیں۔اللہ کے فضل وکرم سے جب ڈلیوری کا وقت آیا تو خوبصورت اور صحت مند بیٹا نصیب ہوا۔
ہمارے ایک عزیز تھے جن کا بیٹا بہت نافرمان تھا‘گھر میں لڑائی جھگڑے کا ماحول تھا۔ہر طرف سے پریشانی کا ماحول تھا۔بیٹا بری صحبت کا شکار ہو رہا تھا۔میں نے انہیںبھی ان تمام مسائل کی نیت سے عصر کی نماز کے بعداول و آخر درود پاک کےساتھ 11 بار یَارَحْمٰنُ پڑھنےو الا عمل بتایا ۔چند ہفتوں بعد ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو بہت خوش تھے ‘ بتانے لگے کہ بیٹا راہ راست پر آرہاہے‘گھر کا ماحول بھی کافی بہتر ہو چکا ہے۔