محترم شیخ الوظائف صاحب اسلام علیکم !میرا تعلق انگلینڈ سے ہے اور میں تقریباً سات سال سے عبقری سے منسلک ہوں۔ اس عرصہ میں‘ میں نے جو کچھ روحانی و دنیاوی ترقی دیکھی ہے، وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ عبقری صرف ایک رسالہ یا ادارہ نہیں بلکہ ایک ایسی روحانی دنیا ہے جہاں سے دلوں کو سکون، زندگی کو مقصد اور انسان کو اصل کامیابی کا راستہ ملتا ہے۔ان برسوں میں مجھے نہ صرف روحانی ترقی نصیب ہوئی بلکہ دنیاوی اعتبار سے بھی اللہ نے بے پناہ نوازشیں فرمائیں۔ آپ کی دی ہوئی دعائیں، وظائف اور خاص طور پر وہ مخصوص اعمال جو میرے حالات کے مطابق مجھے بتائے گئے، ان کی برکت سے مجھے خیر، رزق، عزت اور برکت نصیب ہوئی۔
گزشتہ سال جب عبقری ہجویری محل میں سوا ارب درود پاک کا چلہ ہواجس میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔اس چلہ میں بہت زبردست اور مجرب اعمال کروائے گئے لیکن جس عمل کا مجھے سب سے زیادہ فائدہ ہوا وہ سورج والا عمل تھا۔سورج کو دیکھتے ہوئے جو روحانی عمل آپ نے بتایا تھا، جب میں نے اسے مکمل یقین اور ترتیب کے ساتھ کیا تو تھوڑے ہی عرصہ میںاللہ تعالیٰ نے ایسی غیبی راہیں کھول دیں جن کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
رزق اور وسعت کے دروازے کُھل گئے
رزق کی تنگی اور معاشی مشکلات بہت زیادہ تھیںلیکن اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے رئیس بنا دیا، رزق کے دروازے کھلتے چلے گئے‘ زندگی میں خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے وسعت و برکت کے دروازے کھول دئیے۔ایسی نعمتیں ملیں جن کا پہلے تصور بھی نہ تھا۔سوا ارب درود پاک چلہ میں سورج والا عمل کرنےکی برکت سے آج زندگی میں خوشیاں اور بہاریں لوٹ آئی ہیں۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
یہ سب کچھ عبقری کے روحانی فیض، بزرگوں کی دعاؤں اور آپ کے خلوص بھری رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ آج میں انگلینڈ میں بہترین زندگی گزار رہاہوں ‘عبقری اور تسبیح خانہ کی برکت سے میں یہاں بھی تنہا نہیںہوں۔جب بھی کوئی مشکل یا پریشانی پیش آتی ہےتو عبقری تسبیح خانہ سے ملنے والے روحانی اعمال کرتا ہوں جس کی برکت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں اور مشکلات ختم ہو جاتی ہیں۔
عمل کا طریقہ :۔عمل :صبح کے وقت سورج کو دیکھتے ہوئے تین تسبیح بسم اللہ اور تین تسبیح درود پاک کی پڑھنی ہیں۔
نوٹ:اس سال بھی20 تا23 نومبر ہجویری محل سوا ارب درودپاک چلہ میں یہ عمل کروایا جائے گا۔گزشتہ سال بے شمارلوگ اس عمل میں شامل ہوئےاور انہوں نےاس عمل سےبرکتیں‘ خیریں اور نعمتیں پائیں۔آپ بھی محروم نہ رہیں۔ابھی سے تیاری کریں۔