محترم شیخ الوظائف صاحب السلام و علیکم! آپ نے اعمال کی زندگی کو عام کیا ہے‘ الحمد اللہ آپ کے دیے گئے ہر عمل سے بہت فائدہ حاصل ہوا اور ہو رہا ہے اور ان شاء اللہ ہوتا رہے گا۔ ایک عمل کا مجھے انوکھا فائدہ ہوا ہے۔ میرا دل بے چین تھا‘ آپ نے ایک روحانی محفل میںفرمایا کہ کہ اللہ نے ایک فرشتہ پیدا کیا ہے جو دکھی مضطرب لوگوں کے دلوں کو تسلی دیتا ہے‘ اس کا نام ریبائیل ہے۔جب کوئی پریشان ہو تودل پر ہاتھ رکھ کر11 بار اللّٰھُمَّ بِحُرْمَتِ رِیْبَائِیْل پڑھیں۔ میں نے یہ عمل کیا اور اب بھی جب دل میں بے چینی اضطراب ہوتا ہے تو میں یہی عمل کرتی ہوں الحمد اللہ بہت سکون ملتا ہے اور ایک ایسی تسلی ہوتی ہے جو بیان سے بالا تر ہے الحمد اللہ بہت دلی سکون و اطمینان ملتا ہے۔
سر سے جوؤں کا مکمل خاتمہ
حضرت جی آپ سےسورۃ الماعون کے بہت سے فائدے اور کمالات سنے ہیں۔اگر گھر میںمسلسل سورۃ الماعون پڑھی جائے تو گھر میںجوحشرات ہوں گے وہ چلے جائیں گے ہمیں مارنا نہیں پڑے گا۔ آج سے چند سال قبل جب میں سکول میں پڑھتی تھی تو دوستوں کے بالوں میں جوئیں ہوتی تھیں ان سے میرے بھی پڑ جاتی تھیں۔ حجاب بھی کیا ہوتا تھا لیکن پھر بھی پتا نہیں کہاں سے آ جاتی تھیں میں کنگھی کر کے تھک جاتی لیکن ختم ہی نہیں ہوتی تھیں۔ پھر میں نے سورہ ماعون کا عمل سنا تو جوؤں کا سخت تصور کر کے پڑھنا شروع کر دیا۔ الحمد اللہ بہت فرق ہوا اور آخر کار میرے بالوں سے یہ جوئیں ختم ہو گئیں۔
یہ وظیفہ پڑھا اور تہجد نصیب ہوئی
ایک اور عمل کا حیرت انگیز تجربہ ہوا۔آپ سے ایک درس میں سنا تھا کہ اگر کسی کی فجر وقت پر ادا نہ ہوتی ہو یا تہجد پڑھنا چاہتا ہو اور آنکھ نہ کھلتی ہو تو یہ کلمات تین بار پڑھیں تو ان شاء اللہ وقت پر آنکھ کھل جائے گی۔ میںنےیہ وظیفہ کیا اور نیت کی کہ تہجد کے لیے میری آنکھ کھل جائے۔ آپ یقین کریں کہ مجھے جیسے کسی نے پاؤں جھنجوڑ کر اٹھایا ہو اور اس وظیفے کی برکت سے مجھے تہجد نصیب ہوئی۔ رات کو سونے سے پہلے 3 بار پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے میں پھونک دیتی ہوں اور اللہ مجھے وقت پر اٹھا دیتے ہیں۔ وظیفہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے 3 بار ’’لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ ٱلْعَظِيم‘‘ پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک مار دیں، جس نیت کے لیے پڑھتے ہیں ان شاء اللہ وہ کام ہو جاتا ہے۔
ڈر اور خوف سے نجات
اگر کسی نا محرم کی محبت کو اپنے دل سے نکالنا مقصود ہو تو مسلسل تیسرا کلمہ کا ورد کرنے سے ان شاء اللہ سو فیصد رزلٹ ملے گا ۔ کبھی کوئی مشکل اچانک آ جائے یا کسی کا کوئی ڈر خوف ہو تو وہاں بس تیسرا کلمہ وجد سے پڑھنا شروع کر دیں ،یقین مانیں ڈر خوف مشکل پریشانی سب ختم ہو جائے گا ۔
حضرت جی آپ نے رمضان میں ایک عمل فرمایا تھا کہ اپنی تسبیح کو سر کے اوپر گھمانا ہے اور مسلسل تیسرا کلمہ کا ورد کرنا ہے۔ آسمان سے آئی آفات بلیات، جادو جنات اور شیاطین کے حملوں سے انسان بچا رہتا ہے۔میں نے بھی اس عمل کو کیا، اس سے آفات‘ مسائل دور ہو جاتے ہیں‘ حاسد دشمنوں سے حفاظت رہتی ہے۔ میرے بھائی جب کہیں گئے ہوں اورواپس آنے میں دیر ہو جائے تو میں ابھی 11 بار مکمل تیسرا کلمہ نہیں پڑھتی کہ بھائی گھر آ جاتے ہیں۔