محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کئی سال سے عبقری رسالہ باقاعدگی کے ساتھ پڑھ رہا ہوں۔سفلی جادو اور ساڑھ ستی جیسے مسائل کا شکار ہوں ‘پورا یقین ہے کہ روحانی اعمال کی برکت سے یہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔لیکن ایک مسئلہ جو اس سے بھی خطرناک محسوس ہور ہا ہے وہ بڑے بیٹے سے متعلق ہے۔وہ سارا دن گھرمیں فارغ بیٹھا موبائل پر گیمز کھیلتا رہتا ہے حالانکہ اب اس کی کمانےکی عمر ہے۔درزیوں کا کام بھی سیکھا ہوا ہے مگر اس کے باوجود سارا دن موبائل پراپنا وقت ضائع کرتا ہے۔موبائل فون کا اتنا دیوانہ ہوچکا ہے کہ اگر اسے منع کیا جائے تو بدتمیزی پر اتر آتا ہے۔اس کی باتیں سن کر دل بہت دکھی ہوتا ہے۔چھوٹا بیٹا بھی اس کی حرکتیں دیکھ کر اسی کی طرف مائل ہورہا ہے۔میں نے بہت کوششیں کر کے دیکھ لیں مگر ناکام رہا۔آپ سے درخواست ہے کہ اس کے موبائل استعمال کرنے پر بندش لگا دیں تاکہ اس کی اور ہماری زندگی میں سکون میسر ہو اور اس کا مستقبل خراب نہ ہو۔آپ کا انتہائی مشکور ہوں گا۔(محمد حفیظ‘گجرات)
عمل:آپ اپنے بیٹے کی استعمال شدہ بنیان یا قمیص لیں‘موبائل اور بیٹے کی جن برائیوں پر بندش لگانا چاہتے ہیں ان کا تصور کر کے اس پر روزانہ اول و آکر درود پاک کے ساتھ 45 بار یَا كَاشِفَ الْبَلَایَا پڑھ کر دم کریں۔اگر روزانہ بنیان یا قمیص پر دم کرنا ممکن نہ ہو تو تصور میں رکھ کر یہ عمل کریں‘مسئلہ کے حل تک عمل جاری رکھیں‘جلد ہی ان شاءاللہ بیٹے کے عیبوں پر بندش لگ جائے گی۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔