میں ایک ماہر نفسیات ہوں،میں اپنی ساری زندگی نفسیاتی مسائل کو پڑھا ہے ۔لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ میرے حالات نے مجھےخود ڈیپریشن ،ٹینشن اور بے خوابی کا شکارکر دیا تھا۔مجھے ساری ساری رات نیندنہیں آتی تھی سونے کے لیے نیند کی گولیاں استعمال کرتی۔میری انیسویں گریڈ میں ترقی حاسدین کو برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے اتنی سازشیں کیں کہ نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی اور مایوسی اور ناامیدی کے اندھیرے کنویں میں گم ہو کر رہ گئی تھی۔منہ کا ذائقہ تک بدل گیا کچھ کھانے کا دل نہیں کرتا تھا جو بھی کھاتی کڑوا محسوس ہوتا تھا،اس کے ساتھ ساتھ میں خود اعتمادی مکمل طور پر کھو چکی تھی۔پھر ایک دن میں موبائل استعمال کر رہی تھی تو عبقری کی ایک پوسٹ میری نظر سے گزری ،جس میں لکھا تھا کہ جو کوئی سورہ طلا ق کی آیت نمبر 3 کا یہ حصہ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ہر نماز کے بعد گیارہ بارپڑھتاہے اس کی ٹینشن ،غم پریشانی دور ہوجاتی ہے ۔میںنے اس آیت مبارکہ کو زبانی یاد کر لیا اور باقاعدگی کے ساتھ ہر نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لیا ابھی بیس دن نہیں گزرے تھے کہ اس آیت مبارکہ کے کمالات نظر آنے لگے میری مایوسی دور ہونے لگی ،دل میں سکون کی کیفیت پیدا ہو گئی اور میرے ذہن کا بوجھ ہلکا ہو گیا اور منہ کا ذائقہ بھی ٹھیک ہو گیا مجھے ایسا محسوس ہوتا جیسے میرے کندھوں پر بہت زیادہ بوجھ تھا جو اب اتر گیا اور میں بالکل ہلکا پھلکا محسوس کر رہی تھی‘ نیند میں بے چین رہتی تھی اب پر سکون نیند آتی ہے۔اس عمل سے ذکر میں دل لگا اور نماز میں کیفیت بھی ملنے لگ گئی اور نماز چھوٹ جانے کی غفلت اورلاپرواہی بھی دور ہو گئی۔میں اب بھی اس آیت کا ذکر ہر نماز کے بعد کرتی ہوں اس عمل کی برکت سے میرے اندر دوبار ہ سے خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔