محترم حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے، آپ کے بتائے گئے دیسی نسخے حقیقتاً کمال کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان سے بہت نفع پایا ہے۔
تھیلیسیمیا کے مرض کیلئےمجرب نسخہ
ایک شخص جو بچپن سے تھیلسیمیا کے مرض کا شکار تھا۔ ہر مہینے خون کی بوتل لگوانی پڑتی تھی، جسمانی کمزوری، منہ کے چھالے، ٹانگوں کی اکڑن اور روزمرہ زندگی کے لیے بےپناہ مشکلات اس کی قسمت بن چکی تھیں۔ حتیٰ کہ موٹر سائیکل بھی نہیں چلا سکتا تھا اور چلتے چلتے گر جاتا تھا۔میں نے عبقری کے ایک شمارہ میں دھماسہ بوٹی کے بارے میں پڑھا اور بعد میں سنبلو بوٹی پر آپ کا پروگرام دیکھا۔ میں نے ان دونوں جڑی بوٹیوں کو باریک پیس کر زیرو سائز کے کیپسول میں بھر کر صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کرنے کا کہا۔
ان کے خون کا لیول جو ہمیشہ 3 یا 4 رہتا تھا، وہ 9 تک پہنچ گیا اور خون لگوانے کی ضرورت تقریباً ختم ہو گئی۔اب الحمدللہ وہ کئی سال سے صحت مند زندگی گزار رہا ہے، بلڈ لیول 10 ہے، تھیلیسیمیا کی کوئی علامت باقی نہیں۔ وہ ہمیں اور آپ کو دعا دیتا ہے اور اپنی طرح کے دوسرے مریضوں کو بھی اس دوا کے بارے میں بتاتا ہے، جنہیں بہت فائدہ ہو رہا ہے۔یہ اللہ کا نظام ہے کہ اُس نے زمین میں ایسے معجزاتی پودے اور جڑی بوٹیاں رکھی ہیں جو لا علاج بیماریوں کا حل بن گئے۔ ان دو بوٹیوں کا کوئی نقصان نہیں، بس مقدار جتنی بتائی گئی اس کا خیال رکھیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ کچھ افراد کو ابتداء میں تھوڑی پیاس یا بے چینی محسوس ہو سکتی ہے، لیکن یہ مسئلہ عارضی ہوتا ہے۔
بلڈ کینسر کا دیسی علاج
ہمارے محلے کی ایک خاتون کی بیٹی، جس کی شادی کو چند سال ہوئے تھےاور دو چھوٹے بچے بھی تھے، اچانک شدید بیمار ہو گئی۔ تشخیص پر معلوم ہوا کہ اُسے بلڈ کینسر ہے۔ یہ خبر پوری فیملی پر بجلی بن کر گری۔ غربت، چھوٹے بچے، مہنگا علاج اور پھر والدہ کا صدمہ ‘سب کچھ مل کر قیامت بن گیا۔ ان ہی دنوں اُس کی بہن نے ہم سے رابطہ کیا، روتے ہوئے مدد کی درخواست کی۔ہم نے اسے انہی بہترین دیسی جڑی بوٹیوں دھماسہ اورسنبلو بوٹی باریک پیس کر صبح و شام چٹکی بھر کھانے کو بتائی۔پورے ایک ماہ مسلسل اس نے یہ نسخہ آزمایا اور ساتھ حٰمٓ لَا يُنْصَرُوْنَ مسلسل پڑھ کرپانی پر دم کر کے پیتے رہے جس سےطبیعت سنبھلنے لگی، چہرے پر رونق آنے لگی اور جسم میں قوت محسوس ہونے لگی۔ نہ کوئی مہنگی دوا، نہ ہسپتال کا بوجھ ‘صرف دیسی جڑی بوٹیوں اور اللہ کے نام کی طاقت سے شفایابی مل گئی۔آج وہ کافی بہتر، صحت کی طرف لوٹ رہی ہے اور ہمیں دعائیں دے رہی ہے۔