تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ بخیر و عافیت ہوں گے‘ خدا تعالیٰ آپ کو ہمیشہ عافیت سے رکھے۔ آپ یقین کریں کہ ہر لمحہ دل سے آپ کے لیے کروڑوں دعائیں نکلتی ہیں‘ الفاظ نہیں ملتے کہ آ پ کا شکریہ کس طرح ادا کیا جائے۔ 
میرے بے شمار ناممکن مسائل تھے جوکہ خدا تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے دیئے گئے وظائف کی بدولت حل ہوئے ہیں۔ بحیثیت مسلمان ہمارا یقین ہے کہ مسائل تب ہی حل ہوتے ہیں جب اللہ کا امر ہوتا ہےلیکن اللہ کسی کو وسیلہ بنا دیتاہے اورمیرے مسائل کے حل کے لئے آپ وسیلہ بنے ۔
میں نے جوابی لفافہ ڈال کر آپ کو خط لکھ کر اپنے مسائل بتائے تھے۔کچھ دن بعد آپ کا جواب موصول ہوا‘ آپ نے وظیفہ دیا تھاکہ یہ آیات اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ (1) وَاِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ (2) وَاِذَا الْجِبَالُ سُيِّـرَتْ (3) وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ (4) پاگل ہو کر پڑھیں۔
 دو سال سے میرا سارا زیور بینک کے پاس گروی تھا اوراس وظیفے کی برکت سے ایک مہینہ کے اندر ہی ہم نے بینک کے پیسے دے کر زیور نکلوالیا۔ بظاہر ہمارے پاس کوئی پیسہ نہیں تھا لیکن اللہ نے نجانے کہاں سے سبب بنادیا۔
 پھر میں نے آپ کو دوبارہ خط لکھ کراپنے مزید مسائل بتائے۔ میرےخاوند اور بیٹے کی بیروزگاری کا مسئلہ تھا۔خاوند کا کاروبار ختم ہو چکا تھا اور بیٹے کا کوئی روزگار نہیں تھا۔ آپ نے سورئہ آل عمران کی پہلی تین آیات 319 بار صبح وشام پڑھنے کا فرمایا۔ میں نے وظیفہ شروع کیا‘ کبھی کبھی ناغہ بھی ہوجاتا تھا لیکن اللہ کے فضل سےوظیفے کی بدولت اللہ کاایسا کرم ہوا کہ میرےپاس ایک روپیہ بھی نہیں تھااور بیٹے کا باہرجانے کا سبب بن گیا۔اس وقت میرا بیٹا ماشاء اللہ اٹلی میں ہے اور میرے خاوند کا بگڑا ہوا کاروبار بالکل سیٹ ہے۔ الحمدللہ۔
رسولی تحلیل ہو کر ختم
اب اللہ کے فضل و کرم سے میں نماز کی پابند ہوں۔ ماہانہ مراقبہ بھی کرتی ہوں، ہر وقت عبقری کے وظائف بھی کرتی ہوں۔مذکورہ وظیفہ کرنے سے میرا ایک اور مسئلہ حل ہوا‘ میرا چھوٹا بیٹا ابھی سکول میںپڑھ رہا ہے۔ اس کی گردن کے پاس گلٹی بن گئی تھی۔ ہم بہت پریشان ہو گئے تھے گلٹی ختم نہیں ہورہی تھی لیکن اسی وظیفہ کی برکت سے اللہ کے فضل وکرم سے وہ بھی بالکل تحلیل ہوگئی ہے اور بیٹا صحت یاب ہو گیا ہے۔