تلاش

اگر شوہر سخت مزاج، ضدی، ہر وقت لڑائی جھگڑے کا موقع ڈھونڈتا ہو تو ایسے مسائل کے لئے ایک نہایت مجرب روحانی عمل تحریر کر رہی ہوں جس سے وہ راہ راست پر آجائے گا‘ ان شاءاللہ۔اس کا حل قرآن کی روشنی میں موجود ہے، بہت زبردست اور آزمودہ روحانی علاج ہے۔یہ عمل نہ صرف شوہر کو نرم مزاج بنا دے گا بلکہ محبت، سکون اور الفت کا ماحول پیدا کر دے گا۔یہ عمل ان بہنوں کے لیے بھی ہے جن کے شوہر کسی اور عورت میں دلچسپی لیتے ہوں‘ ان شاءاللہ شریک حیات کی محبت آپ کی طرف لوٹے گی، بس یقین اور صبر کے ساتھ کچھ عرصہ یہ عمل کریں۔
عمل کا طریقہ:کسی بھی نماز کے بعد یہ عمل کر سکتے ہیںلیکن عشاء کے بعد کرنا زیادہ مؤثر اور پُر تاثیرہے۔
طریقہ کار:باوضو ہو جائیں اور جائے نماز بچھا لیں۔
تین مرتبہ درود پاک پڑھیں:اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍپھر سورۃ نمل، آیت نمبر 30 پڑھیں:إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ِایک بار تعوذ و تسمیہ کے ساتھ پڑھیںپھر تسمیہ کے بعد دوبارہ یہ آیت پڑھیں،اس کے بعد تسمیہ پڑھ کر تیسری بار آیت پڑھیں(یعنی کل تین بار آیت پڑھی جائے)آخر میں تین بار پھر درود شریف پڑھیں۔یہ عمل سات دن تک مسلسل کریں۔
ان شاءاللہ اس عمل کے برکت سے شریک حیات راہ راست پر آجائے گا۔یہی عمل شوہر بیوی کے لئے بھی کرسکتا ہے۔
غصہ غصب کردینے والاعمل
آپ کا ایسے عزیز رشتہ دار سے واسطہ پڑتا ہو جو دل کا بہت سخت ہو اور بات بات پر غصہ پر اتر آتا ہو تو ایسے پتھر دل شخص کو پگھلانے کے لئےسات بار درج ذیل کلمات پڑھ کر دم کریں یا پانی پر دم کرکے پلائیں:
"بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا"۔دو سے تین بار یہ عمل کریں ان شاءاللہ دل میں نرمی اور سکون اترے گا۔یہ عمل میری والدہ نے اور میں نے کیا اور جس کو بھی بتایا، اس پر اللہ نے کرم کیا۔اللہ کے فضل سے ایک سے دو دن میں ہی مثبت تبدیلی ظاہر ہوئی