تلاش

جسم میں کہیں بھی درد ہو، چاہے وہ سر درد ہو، جوڑوں کا درد، پٹھوں کی تکلیف، یا کوئی اور درد، یہ آزمودہ دم ایک روحانی اور مؤثر طریقہ ہے جس سے اللہ کے فضل سے فوری شفا حاصل ہو تی ہے۔ ہمارے علاقے میں ایک بزرگ خاتون برسوں سے یہ دم کر رہی ہیں۔ دور دور سے لوگ آکرشفاء پاکر جاتے ہیں۔
 ہمارا ایک عزیز شدید گھٹنے کے درد میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ آپریشن کے بغیر کوئی حل نہیں۔ وہ بے حد پریشان تھا، لیکن کسی کے مشورے پر اس خاتون کے پاس آیا۔ انہوں نے مریض پر دم کیا اور پہلی مرتبہ میں ہی اس کے درد میں 50فیصدکمی آ گئی۔ تین دن بعد وہ دوبارہ آیا اور دوبارہ دم کیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر تیسرے دن کے بعد وہ بالکل ٹھیک ہو گیا اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خود چل کر گھرواپس گیا۔وہ دم بہت محنت سے مجھے ملا جسے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
عمل کا طریقہ :کسی بھی دھات کی چھری (یا چاقو) لیں اور زمین پر ایک ( I ) سیدھی لائن لگائیں اور ساتھ ہی 21 مرتبہ سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيْمٍ پڑھیں۔ دوبارہ 21 مرتبہ یہی آیت پڑھ کر پہلی لائن کے ساتھ ( II ) ایک اور لائن لگائیں۔ پھر تیسری بار 21 مرتبہ آیت پڑھ کر دونوں لائنوں کے اوپر ایک لائن لگا دیں۔ چوتھی مرتبہ پڑھ کر پھر اس لکیر سےنیچے  لائن لگا کر ( # ) ہیش کی شکل مکمل کریں۔  
آخر میں چھری کو درد والی جگہ پر آہستہ آہستہ پھیرتے ہوئے 21 مرتبہ سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ پڑھیں۔ پھر چھری کو زمین پر رکھ کر ایک لائن کھینچ دیں۔ یہی عمل تین مرتبہ دہرائیں اور ہر بار ایک ایک لائن لگا کر دوبارہ ہیش ( # ) کی شکل مکمل کریں۔ اگر ایک بار میں مکمل آرام نہ آئے تو تین مرتبہ یہ دم کرلیں، ان شاء اللہ درد ختم ہو جائے گا۔
ہمیں جب بھی کوئی تکلیف ہوتی ہے ہم یہی عمل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ شفا ءدے دیتا ہے۔ زیادہ تر مریضوں کو پہلی بار دم سے ہی فرق محسوس ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ تین بار کے اندر مکمل شفا مل جاتی ہے۔