تلاش

میرے بہت دشمن تھے جنہوں نے میرا جینا حرام کر رکھا تھا۔ مجھے تکلیف دینے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے تھے۔ ان کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ۔پھر کسی نے ایسے طاقتور حروف کے بارے میں بتایا جن کے میری زندگی میں آنے سے زندگی کا رخ ہی بدل گیا،تما م مشکلات آسان ہونے لگی‘ دشمن میرے خلاف جو بھی تدبیر بنا تے وہ الٹی پڑ جاتی اور ان کا اپنا نقصان ہو جاتا۔اس کے علاوہ جب جسم سست ہو جاتا یا ایسا محسوس ہوتا جیسے جسم میں سے جان نکل گئی ہو تو میں ان حروف کو سانس روک کر 13 بار پڑھ کر جسم پرپھونک مارتی تو جسم میں نا صرف چستی پیدا ہو تی تھی بلکہ کا م کرنے صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتا تھا ۔ ان قرآنی حروف کے کمالا ت یہی ختم نہیں ہوتے،بلکہ اگر بر ی عادات ختم کرنی ہو ،اولاد کو بری صحبت سے بچانا ہو اور ان میں صالحیت کے ساتھ ساتھ صلاحیت بھی اجاگر کرنی ہو تو اس وظیفہ کو 313 بار پڑھیں ان شاءاللہ آپ جاگتی آنکھوں سے ان حروف کے کمالات دیکھیں گے۔
میں نےبہت سارے لوگوں کو بتایا‘ ہمیشہ مثبت نتائج ہی سننے کو ملے۔یہ حروف اتنے طاقتور ہیں کہ صرف روحانی اور جسمانی مسائل ہی کو حل نہیں کرتے بلکہ ان حروف کی برکات سےروزمرہ مسائل جیسے گھر میں موجود مشینیںیا کوئی بھی چیز خراب ہوتی ہے تو میں سانس روک کر 13 بار ان حروف کو پڑھتی ہوں تو وہ ٹھیک ہوجاتی ہیں۔یہ طاقتوروظیفہ قرآن کے ان حروف پر مشتمل ہے جن میں نقطہ نہیں آتا اور ان کو حروف صوامت بھی کہتے ہیں۔حروف صوامت یہ ہیں۔ اَحْدَرْ سَصْطَعْ،کَلْمُوْہ