تلاش

کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتاہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔
 3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔ 4۔چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتا ہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔
 ہنومان سے بچنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں‘بڑے بڑے عاملین اس کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں۔
جاگتی آنکھوں سے نظارہ دیکھیں
 ہنومان سے حفاظت کیلئے ماہ ستمبر میں مندرجہ ذیل عمل کریں اس عمل کے لئے قریبی مسجد سے ایک گلاس پانی لیں اور اس پر اس ماہ ہر جمعہ کے دن کسی بھی وقت41 مرتبہ یہ کلمات   اَلْمُقْتَدِرُ اَلْقَوِیُّ اَلْقَائِمُاول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کرپانی پر دم کریں۔ اس پانی کو گھر کے داخلی دروازے میں اور چاروں کونوں میں چھڑک دیں۔ اس کی برکت سے ہنومان ‘کالی شیطانی طاقتیں اور خبیث جنات کا خاتمہ ہو جائے گا اور ہمیشہ حفاظت رہے گی ۔ یہی کلمات چند بار روزانہ پڑھ کر گھر کی دیواروں پر بھی دم کریں اور تصور کریں کہ ہنومان ‘ کالاجادو ‘سفلی عمل اور شیطانی طاقتیں ختم ہو رہی ہیں۔
ان شاءاللہ تمام شیطانی چیزیں‘ ہنومان کے وار‘بلائیں جل کر راکھ ہو جائیں گی ۔بوجہ مجبوری مقررہ دن یہ عمل نہ کرسکیں تو اگلے دن کر لیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ختم ‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔
عمل کا ہدیہ:حسب توفیق 7، 77یا 170 روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیں اور اس تمام عمل کا ثواب صحابی رسول ؐحضرت مقدادؓاور نبی کریم ﷺ کے تمام گھرانے (حضورﷺ کی بیویاں‘ بیٹیاں‘ بیٹے‘ داماد‘ نواسے‘ نواسیاں رضی اللہ عنہم) کو ہدیہ کردیں۔ نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
 قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے ہیں‘اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا تو بذریعہ خط ضرور لکھیں اور تفصیل سے لکھیں