تلاش

میری بہن کو اولاد کی امید لگے تقریبا چھ ماہ ہو چکے تھے‘ ٹیسٹ کروانے سے معلوم ہواکہ بچہ ٹھیک نہیں ہے اور پیٹ میں پانی ہے۔ ڈاکٹر بتا رہے تھے بچہ نارمل حالت میں نہیں‘اس کے گردوں میں مسئلہ ہے ۔ ہم نے اچھے سے اچھے ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا اور مہنگے علاج کروا کر دیکھ لئے لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔ بہن بہت پریشان تھی وہ روتی رہتی ‘ساری رات نہ سوتی تھی۔ والدہ کی بھی کچھ ایسی ہی صورت حال تھی۔ ان دنوں میں شہر سے باہر تھا‘جب اس سارے مسئلہ کا علم ہو ا تو بہن کونیا چاند نکلنے کے پہلے سات دن مسلسل سورئہ بقرہ پڑھنے کا عمل بتایا۔‘ انہوں نے ابھی ایک دن ہی یہ عمل کیا تھا کہ شیخ الوظائف صاحب بہن کے خواب میں آئے‘ سر پر ہاتھ رکھ کرد م کیا‘ تسلی دی ‘ اس بات کی طرف اشارہ ہواکہ مسئلہ کا حل اس عمل میں ہے۔
 حالانکہ اس وقت بہن آپ کے بارے میں جانتی بھی نہ تھی ‘ میں نے ہی انہیں وظیفہ دیتے ہوئے بتایا تھا۔ بہن نے جب اس مبارک خواب کے بارے میں بتایا تو ہم بہت خوش ہوئے ‘ اس دن کے بعد بہن ذہنی طور پر مطمئن ہو گئی تھی‘ڈلیوری تک عمل بھی کرتی رہیں۔صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔ جب ڈلیوری کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت بیٹا دیا۔ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل یہ ہوا کہ بچہ کو کوئی بھی اسیامسئلہ نہ تھا جس  کا خدشہ ڈاکٹروں نے بتایا تھا ‘بچہ ماشاء اللہ بالکل صحت مندپیدا ہوا۔ؤاس مشاہدہ اور خواب کے بعد شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ پر ہمارایقین مزید پختہ ہو گیا جس کے بعد ہم نے رمضان تسبیح خانہ میں گزارااور اللہ تعالیٰ نے بہت برکتیں عطا فرمائیں۔