تلاش

ن کا درد ایک نہایت تکلیف دہ اور اذیت ناک بیماری ہے، جو نہ صرف جسمانی تکلیف کا باعث بنتی ہے بلکہ نیند، سکون اور روزمرہ زندگی کے معمولات کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔ کان کے درد کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں نزلہ زکام، موسم کی شدت یا سردی لگنا، کان میں میل کچیل یا پانی کا جمع ہونا، پھنسیاں، زخم یا اندرونی سوجن شامل ہیں۔ بعض اوقات کان کے پردے یا اندرونی ساخت میں معمولی خرابی بھی درد کی وجہ بن جاتی ہے۔ 
ذیل میں چند مجرب طبی نسخے اور روحانی اعمال پیش کیے جا رہے ہیں، جو کان کے درد سے نجات کے لیے بےحد مؤثر اور بارہا آزمودہ ہیں۔
نسخہ1: رتن جوت 5 تولہ لیں، روغن کنجد کی کڑچھی میں روغن کنجد کو گرم کریں پھر اس میں رتن جوت ڈال دیں ۔ دیکھتے دیکھتے تیل سرخ ہوجائے گا ۔ جب رتن جوت جل جائے تو نیچے اتارکر صاف کرلیں اور شیشی میں محفوظ رکھیں ۔ جب بھی کان میں درد محسوس ہو توکان میں ڈالیں توآرام ملے گا۔ اگر درد بوجہ نزلہ ہو تو ذیل کا نسخہ استعمال کریں۔ 
نسخہ 2:گلیسرین چھ ماشہ، کاربالک ایسڈ 4 قطرے ملا کر حل کرکےبڑے چمچ وغیرہ میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں ‘جوش آنے پر اتار دیں ۔ قدر ے ٹھنڈا ہونے پر دو قطرے کان میں ڈال کر روئی رکھ لیں ‘ چند منٹ میں درد ختم ہو گا۔
نسخہ3: آب پتہ بکری ایک تولہ، شہد ایک تولہ ملا کر محفوظ رکھیں۔ہر گھنٹے گھنٹے بعد قطرہ قطرہ کان میں ڈالیں ۔ ان شاءاللہ شفا ءہوگی۔
نسخہ4: گھی اور کافور ایک ایک تولہ لیں ۔ کافور کو گھی میں پکا لیںاور شیشی میں بند رکھیں ۔ بوقت ضرورت ایک سے دو قطرے نیم گرم کان میں ٹپکائیں‘ دردختم ہوگا۔
کان درد سے نجات کے لئے چند روحانی عمل درج ذیل ہیں جو بھی سہولت ہو آزمائیں‘ شفاء ہو گی۔
عمل 1:وَ لَا تَقْفُ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓىٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا(بنی اسرائیل: 36)
مندرجہ بالا آیت سرسوں کے تیل پر پڑھ کر دم کریں۔ پھر چند قطرے کان میں ٹپکائیں‘ درد دور ہوجائے گا۔
عمل 2: جس کے کان میں درد ہو، اسم باری تعالیٰ" یَاسَمِیْعُ" تین مرتبہ پڑھ کر روئی پر دم کر کے کان میں رکھ دیں ۔ آرام آجائے گا۔
عمل3:  کان میں درد ہو تو اسم باری تعالیٰ" یَا سَمِیْعُ" اکیس مرتبہ پڑھ کر کان میں دم کر دیں۔
عمل 4:کسی کےکان میں درد ہو تو یہ آیت پڑھ کر دم کیا جائے ان شاءاللہ درد جاتا رہے گا ۔
كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْ اُذُنَیْهِ وَقْرًا-فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ(لقمان: 7)۔