تلاش

محترم قارئین السلام علیکم !کبھی کبھی زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب ایک چھوٹا سا مشورہ، ایک آزمودہ نسخہ یا کسی مخلص انسان کی بتائی ہوئی ترکیب ہماری بڑی سے بڑی تکلیف کا حل بن جاتی ہے۔ ایسے ہی ہماری ایک عزیزہ سے  ملنے والے ٹوٹکے اور وظائف تھے جو ہمارے لیے روحانی و جسمانی سکون کا ذریعہ بنے۔ ہم نے نہ صرف خود آزمائے بلکہ دوسروں کو بھی بتایا جس سے وہ بھی مستفید ہوئے۔ آج یہ قیمتی خزانہ میں قارئین کی نظر کر رہی ہوں، شاید آپ کی کوئی جسمانی یا روحانی مشکل انہی کے ذریعے ختم ہو جائے۔
معدہ کی جلن، ڈکاریں اور بھوک کے مسائل ختم
اگر آپ یا آپ کے گھر والوں کو معدے کی جلن، بھوک کا نہ لگنا، بدہضمی یا ڈکاروں کی شکایت رہتی ہے تو یہ نسخہ ضرور آزمائیں۔ایک چمچ کلونجی باریک پیس لیں۔ اس پر تازہ لیموں نچوڑیں۔ آمیزہ خشک کر کے شیشی میں محفوظ کر لیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ روزانہ کھائیں۔ میرے والدین جنہیں معدے کے مسائل سالہا سال سے پریشان کیے ہوئے تھے، اس نسخہ سے مکمل شفایاب ہو گئے۔کبھی کبھار اگر تیز مرچ مصالحہ بھی استعمال کر لیں تو معدے کو تکلیف نہیں دیتا اور بھوک بھی خوب لگتی ہے۔ 
تین دن میں گھٹنوں کا درد ختم
میری والدہ کو گھٹنوں میں ایسا شدید درد تھا کہ اٹھنا بیٹھنا بھی محال ہو چکا تھا۔ دوائیں، ڈاکٹر، مالش، حتیٰ کہ فزیوتھراپی سب کچھ کیا، لیکن کوئی واضح فرق نہ آیا۔ پھر کسی نے یہ روحانی ٹوٹکا بتایا:سورہ کافرون ایک ہزار ایک مرتبہ پڑھیں۔ کسی  تیل پر دم کریں۔ روزانہ صبح و شام اس تیل سے گھٹنوں پر ہلکی مالش کریں۔ہم نے اس مشورے پر عمل کیا‘حیران کن بات یہ ہے صرف تین دن میں والدہ کا پرانا درد مکمل ختم ہو گیا۔ اب دو سال گزر چکے ہیں اور درد دوبارہ لوٹ کر نہیں آیا۔
 کمزوری کا خاتمہ!
بعض اوقات بچوں کی ٹانگوں، ہاتھوں یا جوڑوں میں درد رہتا ہے۔ تھکن محسوس ہوتی ہے یا جسمانی کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ ایسے میں خشک میوہ جات خاص طور پر کشمش بے حد مفید ہے۔ روزانہ چند دانے کشمش کے صبح یا شام کھائیں۔ بچوں کو بھی کھلائیں، خاص طور پر وہ بچے جو تھوڑے کمزور یا سست ہوں۔ یہ بھی ہمارا آزمودہ تجربہ ہے۔ اس نسخہ کومیں نے خود استعمال کیا، اپنی بیٹی کو دیا، یہاں تک کہ اپنی خادمہ کو بھی کھلایا ‘ سب نے افاقہ محسوس کیا۔ صرف ایک دن میں ہی جسم ہلکا، درد میں واضح کمی اور چستی محسوس ہونے لگی۔