تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو اور آپ کی آنے والی نسلوں کو خیر و برکت سے نوازتا رہے آمین۔عبقری رسالہ گزشتہ کئی سال سے پڑھ رہی ہوں‘ آپ یقین کیجئے جتنا فائدہ مجھے عبقری رسالہ نے دیا کسی چیز نے نہیں دیا‘ میری دنیاتو سنور گئی آخرت بھی سنور رہی ہے۔ انتہائی پریشان تھی اب الحمدللہ اپنا کلینک باقاعدہ شروع کیے ہوئے دو سال ہی ہوئے ہیں ماشاء اللہ سے کافی کامیابی ہوئی ہے۔ کچھ تجربات جو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں وہ درج ذیل ہیں:
بانجھ پن کے لیے اعمال اور علاج
حضرت صاحب! آپ کے بتائے یہ اعمال میں تقریباً تمام بانجھ پن کے مریضوں کو بتاتی ہوں اور ان کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ میرے تجربات میں یہ بات آئی ہے کہ دوا کے علاج کے ساتھ جن مریضوں نے پورے یقین کے ساتھ یہ اعمال کیے وہ نہ صرف صاحب اولاد ہوئے بلکہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔
(1)بیت الخلاء کی دعا، (2)قرآن پاک کی آخری چھ سورتیں بمعہ بسم اللہ ہر نماز کے بعد خود پر دم کریں۔ (3)روحانی غسل خاص کر ان حاملہ خواتین کو بتایا جن کا حمل میں بلڈپریشر بہت ہائی رہتا تھا۔ (4)پہلے تین ماہ تک صبح اٹھتے ہی شہادت کی انگلی سے ناف کے نیچے یا اردگرد ’’یامتین‘‘ اکیس مرتبہ لکھنا۔(5)سورئہ یٰسین کا عمل جو آپ نے حمل کے ڈھائی ماہ سے ساڑھے چار ماہ تک بتایا تھا عشاء کے بعد سورئہ یاسین تین مرتبہ پڑھنا اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ (6)سورئہ بقرہ کا عمل جو 9ماہ کرنا ہے بے اولادی اور بیٹے کے لیے ہر چاند کی پہلی سات تاریخوں میں روزانہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔حضرت صاحب! اللہ پاک کا اتنا کرم ہے آٹھ سے دس مریض جوڑے (بے اولاد) جنہوں نے یہ اعمال کیے وہ نہ صرف صاحب اولاد ہوئے بلکہ ان کے ہاں پہلا بیٹا ہی ہوا ہے۔