تسبیح خانہ میں آئے احباب نے اپنے آزمودہ ٹوٹکے مخلوق خدا کیلئے بتائے‘ آئیے آپ بھی آزمائیے اور ان سخیوں کو دعائیں دیں!
بہتا خون رک گیا
مجھے چوٹ لگی‘ متعلقہ جگہ سے خون مسلسل بہہ رہا تھا‘ بہت پریشانی تھی‘ خون رکنے کا نام ہی نہ لے رہا تھا‘ بالکل باریک کانچ لگنے کی وجہ سے خون نہ رک رہا تھا۔میری والدہ نے فوراً ہلدی اور دیسی گھی ہم وزن ملا کر زخم پر باند ھ دیا‘بس وہ باندھنا تھا خون بہنا فوراً رک گیا اور زخم بھی مندمل ہوگیا۔ (تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
کھانسی کے لیے
کھانسی کے حوالے سے بہت پریشان تھا‘ کافی سیرپ استعمال کیے مگر کھانسی نہ رکتی تھی‘ مجھے ایک بندے نے بتایا کہ دیسی گڑ اور ہلدی ہم وزن لے کر چنے کے برابر شہد سے گولی بنالو۔ منہ ڈال کر چوستے رہو‘ دن میں تین سے چار گولیاں ایسے چوس لو‘ کھانسی ختم ہوجائے گی‘ میں نے صرف ایک دن ہی یہ ٹوٹکہ استعمال کیا‘ میری کھانسی بھی ٹھیک ہوگئی اور میرے معدہ کے کچھ مسائل تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے اور بھوک بھی لگنا شروع ہوگئی۔(تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
جسمانی طاقت کے لیے
محترم حضرت حکیم صاحب ! میں شادی کے بعد بہت کمزوری محسوس کررہا تھا‘ بہت پریشان تھا‘ گھر یلو معاملات دن بدن خراب ہورہے تھے‘ میں ڈیپریشن کا مریض بنتا جارہا تھا‘ رات کو گھر جانے سےڈر لگتا تھا‘ ایک فیکٹری ملازم ہوں‘ وہاں ایک بوڑھے بابا جی ہیں ان سے بات کی‘ انہوں نے مجھے بادام‘ کشمش‘ چنے برابر وزن مکس کرکے دن میں دو سے تین مٹھیاں کھانے اور اس کے علاوہ رات کو نیم گرم دودھ اور صبح کو بھی دودھ کے ساتھ اس کا ناشتہ کرنے کا کہا۔ دس سے بارہ دن ہی کھایا تھا میری تو دنیا ہی بدل گئی‘ میری ٹانگوں میں جان آگئی‘ یادداشت بہترین ہوگئی‘ گھریلو معاملات بالکل ٹھیک ہوگئے۔ اتنا سادہ سا ٹوٹکہ اور اس کے اتنے فوائد ہیں کہ میں یہاں بیان نہیں کرسکتا۔ سمجھدار یقیناً سمجھ جائیں گے۔ یہی ٹوٹکہ اپنے بچوں کو کھلائیں‘ بہترین ہے‘ کمزور بچے صحت مند‘ سست بچے ایکٹو رہتے ہیں‘ پڑھائی میں کمزور بچوں کو چند دن کھلائیں بہترین رزلٹ ملتا ہے۔ کمزور‘ بوڑھے‘ کمر دردکی شکایت کرتی خواتین ‘ ٹانگوں‘ پنڈلیوں‘ ایڑھیوں میں درد‘ اعصابی کمزوری‘ دماغی کمزوری‘ جسمانی کمزوری ان تمام امراض میں یہ ٹوٹکہ بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ (تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
طاقت کے لیے
دو چمچہ جَو کا آٹا پانی تین چمچ ڈال کر پکائیے‘ جب آٹا براؤن ہوجائے تو اس میں ایک کپ دودھ ڈال کر پکائیے‘ حسب ذائقہ شہد ڈال کر صبح و شام چمچ کے ساتھ یا گھونٹ گھونٹ پی لیجئے۔بیماری کے بعد مرد اور عورت کے لیے یکساں فائدہ مند ہے جوڑوں کے درد کے لیے بھی لاجواب ہے۔
فالج ،رگیں بند، شریانیں بند ہوں
تنگ ہوںیا فالج کی کیفیت ہو
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جن لوگوں کی رگیں ‘ شریانیں‘ بند ہوں‘ فالج کا اٹیک ہو یا فالج کی کیفیات ہوں ان کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت بہترین ہے‘اس کے لیے لوکاٹ کے پتے لے کر پتوں کی رگوں والی سائیڈ ہلکا ہلکا چھڑی لے کر کھرچ لے اور چار سے پانچ پتوں کا قہوہ بناکر صبح وشام پئیں۔میرا ایک دوست جاپان میں ڈاکٹر تھا اس کی بیوی کو فالج ہوگیا تھا اور اس حالت میں انہیں یہی قہوہ استعمال کرنے کا کہا کچھ عرصہ استعمال سے وہ ٹھیک ہوگئی۔(تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
(۲) محترم حضرت حکیم صاحب !میں نےفالج کے مریض کو عبقری دواخانہ کی تیار کردہ شفایابی کی پوری ڈبی کھلائی اس سے اس کو کافی فائدہ ہوا۔(تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
(۳)فالج سے متاثر مریض کا دائیاں حصہ یا بائیاں حصہ مفلوج ہو تو زیتون کے پتوں کی دن میں تین بار چائے پلائیں‘ مریض ایک دو ہفتوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔ (تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
(۴) محترم حکیم صاحب السلام علیکم!ہماری ہمسائی کو لقوہ ہوا اس کو جنگلی کبوتر کھلایا تو وہ ٹھیک ہوگئی ۔(تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
(۵) محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرا مشاہدہ یہ ہے کہ فیصل آباد میںمیرا ایک عزیز چل پھر نہیں سکتا تھا اسے عبقری دواخانہ کے کر اماتی تیل کی مالش کروائی‘ بندہ ٹھیک ہوگیا اور اب رکشہ خود چلاتا ہے۔(تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)
بواسیر کا علاج
مجھےایک شخص نے بواسیر کا یہ نسخہ بتایا : مولی کے بیچ ،کرنجوے کے اندر کا مغز پیس کر اس کی چنے کے برابر گولی بنائیں رات کو سوتے وقت دو گولی پانی کے ساتھ لیں، میں تین سے چار اقسام کی بواسیر کے لیے دیتا ہوں لوگوں کو افاقہ ہوتا ہے۔ (تجربہ:مقیم تسبیح خانہ لاہور)