مردوں کی انگلیوں کی لمبائی سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کتنے غصے والے یا جھگڑالو ہوتے ہیں۔ غیر ملکی سائنس دانوں نے 300لوگوں کی انگلیوں کا جائزہ لینے کے بعد ایک جریدے کو اس تحقیق کی تفصیل بتائی ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ انگلیوں کی لمبائی اور مردوں کے جنسی ہارمونز کی مقدار کا براہ راست تعلق ہے۔
عورتوں میں عموماً درمیانی انگلیوں کو اگر ہتھیلی سے ناپا جائے تو ان کی لمبائی تقریباً برابر ہوتی ہے۔ جبکہ مردوں میں درمیانی انگلی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی سے لمبی ہوتی ہے۔ انگلیوں کی لمبائی سے متعلق دوسرے جائزوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مردوں میں درمیانی انگلی کا لمبا ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس طرح کے مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ اور اگر عورتوں کی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی لمبی ہوتو ان میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ انگلیوں کی ساخت اور لمبائی سے کسی انسان کی شخصیت کے بارے میں بھی پتہ چلتا ہے۔ ایک اور جائزے سے پتہ چلا ہے کہ جن مردوں کی درمیانی انگلی چھوٹی ہوتی ہے ان میں کم عمری میں ہی دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔اس جائزے میں غیر ملکی ڈاکٹر نے اپنی یونیورسٹی کے 300 طالب علموں کی انگلیوں کا جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ جن لڑکوں کی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی چھوٹی ہے ان میں زیادہ غصہ پایا گیا یہ جائزہ عورتوں پر لاگو نہیں ہوتا۔انسان کی شخصیت کا زیادہ تر حصہ اس وقت نشوونما پالیتا ہے جب وہ ماں کی کوکھ میں ہوتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے بارے میں صرف انگلیوں کی لمبائی یا ساخت کو دیکھ کر اندازے لگانا ٹھیک نہیں ہے۔ تاہم سائنسدانوں نے اس رپورٹ کو تجربات کی روشنی میں مرتب کیا ہے۔ (شعیب خاکی، فیصل آباد)