تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!موسم گرما آتے ہی میں معدہ ،جگر کی گرمی جیسے امراض میں مبتلا ہو جاتا ہوں جس وجہ سے ہفتوں چارپائی پر لگا رہتا ہوں۔ ہر سال موسم گرما شروع ہوتے ہی مجھے ان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس بار بھی موسم گرما کے آغاز سے ہی مجھے مسئلہ درپیش ہوگیا۔ میں نے عبقری رسالہ میں ایک ٹوٹکہ پڑھا کہ املی اور آلو بخارا کو رات میں بھگو کر رکھ دیں صبح نہار منہ پی لیں۔ رسالے کے کچھ اور صفحات پلٹے تو املی آبو بخارا شربت جو عبقری دواخانہ کا اپنا تیار کردہ تھا اس کے بارے پڑھا اور فوراً سے ہی میں نے کال کرکے دو بوتل بُک کروا لی جو مجھے اگلے دن شام تک مل گئی۔ اسی وقت تھوڑا سا شربت ایک گلاس پانی میں ڈال کر تھوڑا ٹھنڈا کرکے پیا پہلے ہی گھونٹ میں ایسا لگا جیسے جسم میں توانائی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ اور اس کا ذائقہ بھی بہت ہی زیادہ بہترین تھا اس کے پینے سے نہ تو گلہ خراب ہوا اور نہ ہی کوئی اور مسئلہ درپیش آیا۔ موسم گرما میں صبح نہار میں ایک گلاس املی آلو بخارا شربت پینا میں نے اپنے معمول بنا لیا ہے جس کے پینے سے دن بھر جتنا مرضی کام کرلیں نہ ہی تھکاوٹ ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ پیاس محسوس ہوتی ہے۔ میرے گھر میں ہر چھوٹا بڑا املی آلو بخارا شربت بہت ہی شوق سے پیتے ہیں۔ آنے والے مہمان کو بھی یہی شربت پیش کرتے ہیں جو پینے کے بعد ہمیشہ تعریف ہی کرتا ہے اس کو بناتے وقت اس کی خوشبو پورے گھر میں پھیل جاتی ہے۔ (سجاد، لاہور)