محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 30 سال ہے۔ مجھے ماہواری کا مسئلہ ہوگیا۔ دو دو تین تین ماہ ماہواری نہیں آتی تھی اگر آجائے تو پھر ایک مہینے تک رکنے کا نام نہیں لیتی تھی جس وجہ سے جسم انتہائی کمزور ہوگیا میرا چلنا پھرنا اتنا مشکل ہوگیا کہ بیت الخلاء تک بھی بغیر سہارےکے نہیں جاسکتی تھی۔ میری بہن کو جب میری اس حالت بارے پتہ چلو تو اس کا فون آیا کہ تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا ۔ میں نے اس سے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ آپ پریشان ہوں۔ میری بہن نے مجھے عبقری دواخانہ کا ’’ایام شفاء‘‘ سیرپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا اس نے مجھے موبائل پر عبقری دواخانہ کا نمبر بھیجا میں نے اس نمبر پر کال کی اور آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے مشورہ لیا تو انہوں نے بھی ایام شفاء کا ہی مشورہ دیا میں نے چھ بوتل بُک کروالیے۔ دوائی ملتے ہی میں نے فوراً سے اس کا استعمال شروع کیا۔ ڈیڑھ ماہ مسلسل استعمال سے میری طبیعت سنبھالنا شروع ہوگئی اور اللہ پاک نے تین ماہ کے اندر اندر مجھے تندرست اور صحت مند کردیا۔ اب میرا اعتماد عبقری کی دوایات پر بہت ہی زیادہ ہوگیا ہے مجھے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو میں فوراً سے عبقری کی ادویات کا استعمال ہی اولین ترجیحی سمجھتی ہوں۔ ہر ماہ عبقری رسالے کا انتظار کرتی ہوں اس میں آنے والے ٹوٹکے اور روحانی وظائف بہت ہی کمال کے ہیں۔ میں نے کچھ ٹوٹکے استعمال کیے بہت ہی زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ (ن۔ش،فتح پور)