محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بیٹے کی عمر پندرہ سال ہے گزشتہ ماہ اس کو اچانک سانس لینے میں دقت محسوس ہورہی تھی ہسپتال میرے گائوں سے تقریباً بیس سے بائیس کلو میٹر دور تھا میں نے بسم اللہ کر کے آپ کے عبقری دواخانہ کی ’’جوہر شفاء مدینہ‘‘ دینا شروع کی۔ ہر دو گھنٹے بعد ایک خوراک دیتا رہا۔ ہمسائے آئے اور کہنے لگے کہ بھائی اس کو ہسپتال لے جائو اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور یہ جو تم دیسی دوائی دے رہے ہو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے یہ تو مہینوں کھائو پھر اثر کرتی ہے اس لیے پاگل مت بنو اس کو فوراً سے ہسپتال لے جائو ۔ میں نے ان کی ایک نہیں مانی کیونکہ مجھے یقین تھا عبقری دواخانہ کی ادویات میں شفاء ہی شفاء ہے بس صبر کا دامن پکڑے ہوئے تھا میں ۔ جوہر شفائے مدینہ میں دیتا رہا ہر دو گھنٹے بعد رات ہونے والی تھی اور اب تک میں تقریب چھ خوراکیں جوہر شفائے مدینہ کی بیٹے کو دے بیٹھا تھا ۔ اور بیٹے کا سانس بھی نارمل ہونا شروع ہوگیا تھا میں نے بیٹے سے پوچھا کہ اب فرق ہے تو کہنے لگا کہ ابو جی مجھے اب فرق محسوس ہورہا ہے پہلے جو سانس لینے میں رکاوٹ تھی اب وہ رکاوٹ ختم ہوگئی ہے اور میں آسانی سے سانس لے رہا ہوں صبح ہوئی تو بیٹا سکول چلا گیا ہمسائے دیکھ کر حیران تھے کہ کل تو اس کی طبیعت اتنی خراب تھی کہ ہمیں اس بچنے کے چانس نظر نہیں آرہے تھے لیکن اب سکول بھی چلا گیا تو میں نے کہا کہ یہ عبقری دواخانہ کی دوائی تھی جو اصل جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ اور جلد اثر کرنے والی ہے۔ (عبدالمجید، کوٹ ادو)