تلاش

ہم نے گھر کے صحن میں پپیتا لگایا ہے کھانے کے علاوہ یہ کس کس کام آسکتا ہے۔(خضریٰ،قصور)
مشورہ: اللہ تعالیٰ نے ان پتوں میں شفا رکھی ہے۔ ویسے بھی پپیتے کے پھل حتیٰ کہ اس کے چھلکے اور بیجوں میں بھی شفاء بخش اثرات ہیں۔ ان پتوں کا رس ڈینگی بخار کے مریضوں کو پلایا جائے تو ان کی صحت بحال ہوتی ہے۔ استعمال کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پتہ لے کر اس کے دو ٹکڑے کرلیں۔ پتہ بالکل صاف ہونا چاہیے۔ اب پتے کے درمیان سے باریک ڈنٹھل احتیاط سے علیحدہ کردیں۔ ململ کا صاف کپڑا لے کر پتہ مروڑ کر رکھیں اور ہاتھ سے دبا کر رس نکال لیں۔ تقریباً ایک چمچ رس نکلتا ہے۔ یہ رس فوراً مریض کو پلادیں۔ بہت کڑوا ہوتا ہے مگر تین دن صرف ایک چمچ پلانے سے مریض صحت یاب ہو جاتا ہے۔