تلاش

میرا بیٹا پونے تین سال کا ہے۔ شادی کے چھ سال بعد پیدا ہوا۔ وہ شروع سے میرے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے شروع کے چار مہینے پوری رات روتا رہا۔ بعد میں کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ حد سے زیادہ ضدی ہے گھر میں میرے ساتھ تنہا رہے تو کھیلتا رہتا ہے کوئی مہمان آجائے توضد پر اُتر آتا ہے۔ گھر میں کوئی پڑوس کا بچہ آجائے تو اس کو مارتا ہے۔ (بیگم فائزہ، سیالکوٹ)
مشورہ: کچھ بچے فطرتاً ضدی ہوتے ہیں پھر آپ کا تو لاڈلہ بیٹا ہے۔ شاید اسی لیے وہ آپ سے بھرپور توجہ اور وقت چاہتا ہے۔ کئی بچے  پیدائش کے بعد پوری رات ماں کو جگا کر تنگ کرتے ہیں ۔آپ کے بچے کی عمر 6 سال ہے آپ نے سکول داخل کروادیا ہے تو اچھی بات ہے اس طرح وہ دیگر بچوں کے ساتھ رہیں گے تو ضدی پن ختم ہو جائے گا۔آپ رات کو سوتے وقت اپنے بیٹے کو کچھ نصیحت کیا کریں جیسا کہ اچھے بچے سے سب پیار کرتے ہیں برے بچے کو کوئی پسند نہیں کرتا ایسی چھوٹی چھوٹی پیاری پیاری باتیں بچے کے ذہن میں بیٹھ جائیں گی تو وہ ضدی پن چھوڑ دے گا اور اپنی چیزوں کو شیئر کرنا بھی سیکھ جائے گا۔