محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری پچھلے دو سال سے پڑھ رہی ہوں ہر ماہ نئے شمارے کا انتظار رہتا ہے۔ اس میں دیئے گئے وظیفے اور چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے اور نسخوں کی بدولت میں نے بہت ہی فائدہ حاصل کیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل اچانک میرے پیٹ میں ہلکا سا درد ہوا اور پیچش شروع ہوگئے اتنے پیچش آئے کہ خون آنا شروع ہوگیا میں گھبرا گئی میں نے اسپغول کا بھی استعمال کثرت سے کیا لیکن فرق نہیں پڑا میں ہسپتال گئی ڈاکٹر کو اپنا مسئلہ بیان کیا دوائی لی گھر آئی دوائی تین ٹائم استعمال کی تو کچھ فرق پڑا لیکن پیچش کے ساتھ خون آنا بند نہ ہوا۔ میں نے عبقری رسالہ کھولا کیونکہ مجھے پتہ تھا اس میں کوئی نہ کوئی دوائی یا ایسا ٹوٹکہ ہوگا جس سے دست رک جائیں گے دو ٹوٹکوں کا استعمال کیا لیکن اس سے بھی فرق نہیں پڑا پھر ایک صفحہ پر میں نے ’’پیچش شفاء‘‘ دوائی بارے پڑھا اور پھر دل مطمئن ہوگیا کہ اس سے لازمی فرق پڑے گا فون کیا اور دو ڈبی پیچش شفاء کا آرڈر بک کروایا دو روز بعد شام کو ڈاکخانہ کے ذریعے مجھے دوائی کا پارسل وصول ہوگیا۔ اور اسی وقت دوائی کےاستعمال کا آغاز کردیا۔ ایک دن دوائی کھانے سے واضح فرق محسوس ہوا حالانکہ میں چار روز سے خونی دستوں میں مبتلا تھی۔ تین رو ز باقاعدگی سے پیچش شفاء کھائی اور میں شفایاب ہوئی۔ کیونکہ میں بہت ہی زیادہ پریشان تھی کیونکہ رمضان آرہا تھا اور یہ سوچ رہی تھی کہ دستوں کی وجہ سے مجھے کمزوری نہ ہو جائے جس سے میں رمضان کے روزے نہ رکھ سکوں لیکن اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے عبقری دواخانے کی دوائی کے ذریعے سے مجھے شفایاب کیا۔(ی۔ا، چکوال)