تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ادویات بھی اکثر استعمال میں رہتی ہیں۔ ان کا مشروب عبقری افزاء تو کمال کا ہے۔ گرمی آتے ہی سب سے پہلے میری کوشش ہوتی ہے کہ مشروب عبقری افزاء جلد سے جلد گھر لے آئوں ۔ تمام گرمی ہمارے گھر میں بچے ہوں یا بڑے سب ہی عبقری افزاء کے دیوانے ہیں۔ میں صبح ناشتے میں اور رات کام سے واپس آتے ہی عبقری افزاء کے دو گلاس پیتے ہوں جس سے تمام دن کی تھکاوٹ اُتر جاتی ہے۔ میرے بچے دودھ نہیں پیتے تھے بہانے بناتے تھے ماں دودھ کا گلاس لیے ان کے پیچھے پیچھے ہوتی تھی لیکن جب سے دودھ میں مشروب عبقری ڈال کر دینا شروع کیا ہے تب سے اب وہ ہر وقت ضد کرتے ہیں کہ عبقری افزاء پینا ہے صبح سکول جاتے ہوئے مشروب عبقری بوتل میں لے جاتے ہیں اور سکول سے آتے ہی ایک ایک گلاس مشروب کا نوش کرتے ہیں۔ گھر میں کوئی مہمان آجائے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کو کیمیکل والے مشروبات پالنے کی بجائے قدرتی عرقیات سے تیار کردہ عبقری افزاء ہی پینے کے لیے پیش کروں اور جو مہمان پیتے ہے اس کی تعریف کیے بغیر پھر رہ نہیں سکتا۔ مشروب عبقری افزاء کی ایک خاص یہ بھی ہے کہ جتنا مرضی پی لیں اس کے پینے سے پیٹ کے اپھارہ پن نہیں ہوتا بازار میں ملنے والے مشروبات ایک گلاس بھی پی لیں تو پیٹ میں اپھارہ ، وزنی پن محسوس ہوتا ہے لیکن مشروب عبقری افزاء پینے سے پیٹ ہلکا پھلکا رہتا ہے جسم میں قوت، چستی کو بحال کرتا ہے بلڈپریشر نارمل رکھتا ہے۔ میرے گھر میرا چھوٹا بھائی آیا اور آتے ہی سر پکڑ کر بیٹھ گیا میں نے پوچھا طبیعت تو ٹھیک ہے؟ کہنے لگا شدید گرمی کے باعث سر میں درد شروع ہوگیا میں نے فوراً سے ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں مشروب عبقری افزاء بنا کر دیا اس نے پیتے ہی ایک ٹھنڈی آہ بھری اور کہنے لگا کیا بات ہے جسم کی انرجی پوری ہوگئی ہے اور کچھ ہی دیر میں کہنے لگا سر درد بھی ختم ہوگیا ہے۔ میری اہلیہ خون کی کمی کا شکار تھی میں نے اس کو تین بوتل استعمال کروانے کے بعد ٹیسٹ کروایا تو ایچ بی میں نمایاں اضافہ ہوا دیکھا۔ (شہزاد راحیل، لاہور)