Search

آزمانے والی بہنیں آج دو دو بیٹوں کی مائیں ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک آزمودہ در آزمودہ عمل بے اولاد جوڑوں کیلئے ہے۔ عمل یہ ہے:سفید کاغذ پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رب لاتذرنی فرداً وا نت خیرالوارثین (سورۂ الانبیاء)
60 بار لکھ کر پرچیاں بنالیں‘ فجر کی نماز کی ادائیگی سے پہلے دو تین گھونٹ پانی میں گھول کر رکھ لیں‘ سلام پھیرتے ہی پانی پی لیں۔ عمل ماہواری سے پاک ہوکر شروع کریں اور اگلی ماہواری آجائے تو فجر کے وقت اسی طرح خالی پیٹ روزانہ ایک پرچی گھول کر پینا ہے ‘ ماہواری سے پاک ہوکر نماز کے بعد! اسی دوران حمل ٹھہر جائے گا مگر 60 آیات پوری پینی ہیں۔ بفضل خدا حمل ٹھہرے گا‘ بیٹا ہوگا اور ہوگا بھی نارمل کیس۔ بہت سی بے الواد بہنوں کو لکھ کر دے چکی ہوں‘ ماشاء اللہ اب دو دوبیٹوں کی مائیں اور اب تو ان کے بچے بھی بارہ بارہ سال کے ہوچکے ہیں۔کالی سیاہی سے آیت لکھی جائے تاکہ آسانی سے گھل جائے۔